بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کا سرحدی علاقوں کا دورہ،فوجی تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں/۷نومبر
فوج کے سینئر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے جمعہ کو جموں، کٹھوعہ، سانبہ اور پٹھان کوٹ کے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے جوانوں کے اعلیٰ حوصلے ، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی بھرپور تعریف کی۔
آرمی ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے اپنے دورے کے دوران زمینی صورتِ حال، دفاعی حکمتِ عملی، اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجی دستے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
فوجی کمانڈر نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ فوج کی آپریشنل تیاری اور اس کا عزم، ہماری قومی سلامتی کی سب سے بڑی ضمانت ہے ۔ انہوں نے جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف مشکل موسمی حالات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں بلکہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے کہا کہ فوج کی جدید کاری، انٹیلی جنس نیٹ ورک کی مضبوطی اور ٹیکنالوجی کے مربوط استعمال سے بارڈر سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ برتری، نظم و ضبط اور تیز رفتار ردعمل کو برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور لگن کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کا عزم اور چوکسی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے اپنے دورے کے اختتام پر افسروں اور جوانوں کو یقین دلایا کہ فوج کی قیادت ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر سمیت اکثر علاقوں میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

پلوامہ اور شوپیاں میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

پلوامہ اور شوپیاں میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.