منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان میں آر ایس ایف کے ڈرون حملوں میں 20 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in عالمی خبریں
A A
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

dead

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

خرطوم، 4 نومبر (یواین آئی/ژنہوا) وسطی اور مغربی سوڈان میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آرایس ایف) کی طرف سے کیے گئے دو الگ الگ ڈرون حملوں میں پیر کو کم از کم 20 افراد ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع رضاکار گروپوں نے دی۔
رضاکار گروپوں کے مطابق، حملوں میں وسطی شمالی کردفان ریاست میں ایک شہری اجتماع اور مغربی شمالی دارفور ریاست میں بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔
رضاکار گروپ نارتھ کردفان مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا، "آر ایس ایف نے پیر کو شمالی کردفان کے دارالحکومت العبید سے تقریباً 15 کلومیٹر مشرق میں اللولیب کے علاقے کو ایک ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا، جس میں 13 شہری ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہوئے ، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔”
علاقے کے ایک عینی شاہد نے ژنہوا کو بتایا کہ "حملے میں ایک بڑے شہری اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جو اظہار تعزیت کے لیے منعقد ہوا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ۔”
ایک الگ واقعے میں، ایک اور رضاکار گروپ، سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا کہ آرایس ایف کے ایک ڈرون نے شمالی دارفور کے کورنوئی علاقے میں بچوں کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
گروپ نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت سات شہری ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے ۔ گروپ نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت دو بچے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
ڈاکٹرز نیٹ ورک نے مکمل طورپر اس حملے کے لیے آرایس ایف کو ذمہ دار ٹھہرایا اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حملوں کی مذمت کریں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کریں۔
سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور آرایس ایف کے درمیان حالیہ ہفتوں میں دارفور اور کردفان ریاستوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے ، کیونکہ آرایس ایف نے شمالی کردفان میں بارہ اور شمالی دارفور کے دارالحکومت الفشر سمیت متعدد اسٹریٹجک شہروں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔ آرایس ایف نے ابھی تک مبینہ حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
سوڈان ایس اے ایف اور آرایس ایف کے درمیان اپریل 2023 میں شروع ہونے والے تباہ کن تنازعہ میں الجھ گیا ہے ۔ جنگ نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے ، جس سے ملک کو ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لورا وولوارٹ نے مندھانا کو نمبر ایک کی پوزیشن سے بے دخل کردیا

Next Post

ازبکستان ایئر ویز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد دوگنی کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی

ازبکستان ایئر ویز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد دوگنی کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.