بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منشیات کا بڑھتا استعمال:اودھمپور میں رواں سال کے پہلے۱۰ماہ۱۶۸؍افراد گرفتار

منشیات کی سمگلنگ سے جڑی ۵۳ گاڑیاں ضبط‘ ۱۰؍فامیسی کی دکانوں کو سربمہر کردیا گیا/شوپیاں میں۲منشیات فروش گرفتار‘ چرس بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منشیات کا بڑھتا استعمال:اودھمپور میں رواں سال کے پہلے۱۰ماہ۱۶۸؍افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/ یکم نومبر
منشیات کے خلاف پر عزم مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں سال رواں کے پہلے۱۰ماہ کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۱۱۶مقدمے درج کئے ہیں اور۱۶۸؍افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اودھم پور پولیس نے ضلع بھر سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کل۱۱۶مقدمے درج کئے ہیں جن میں۱۶۸؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے ۱۵۰کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ ۱۸؍افراد کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران سخت اقدامات کے تحت۵۳گاڑیاں جو منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھیں، ضبط کر دی گئیں جبکہ۱۰فارمیسی دکانیں ایچ ایک ادویات سے متعلق خلاف ورزیوں پر سیل کر دی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سال رواں کے پہلے۱۰ماہ کے دوران ضبط شدہ منشیات کی مالیت۴۵ء۸کروڑ رویے ہے جس میں۱۸ء۱کلو ہیروئن‘۱۳ء۱کلو چرس، ۹ء۱۶۰کلو خشخاش بھوسہ اور ۰۶ء۱کلو گانجہ شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پنجاری علاقے میں۲کنال۱۰مرلہ اراضی پر پھیلی غیر قانونی افیون کی کاشت کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک بڑی مالی کارروائی کے تحت منشیات فروشوں کے۵۶بینک کھاتے منجمد کر دئے گئے جن میں کل ۱۷لاکھ۵۹ہزار۸سو ۹۳رویے موجود تھے اور اس کے علاوہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۳۰ء۸کروڑ روپیوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیں جن میں۸رہائشی مکان‘۲کانیں‘ایک فلیٹ‘۲۸گاڑیاں‘۲سیونگ اکائونٹس اور ۱۲مرلہ زمین شامل ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی محاذ پر۴۱مقدمات میں۵۲؍افراد کو سزا سنائی گئی جو اودھم پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور قانونی پیروی کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔
دریں اثناپولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ۲ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایک ٹیم نے کشوا ،زینہ پورہ کراسنگ پر ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے تقریباً ۱۹۰گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت محمد زعفران لون ساکن ٹنگر رام بن اور عرفان یتو ساکن ویری ناگ کپرن، جو اس وقت پنڈت کالونی الائو پورہ کیگام میں کام کر رہا تھا، کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۰۳ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس سماج سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۴؍اور۵نومبر کو بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان‘ درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے

Next Post

جموں: کرایہ داروں اور ملازمین کی لازمی تصدیق کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموں: کرایہ داروں اور ملازمین کی لازمی تصدیق کا حکم

جموں: کرایہ داروں اور ملازمین کی لازمی تصدیق کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.