سری نگر/۵جولائی
وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ممکنہ طور بادل پھٹنے سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث سری نگر،یہہ شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے کلن علاقے میں ممکنہ بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے شاہ محلے میں رہائشی مکانوں میں بھی داخل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے کا ملبہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سے شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گیا۔
دریں اثنا بیکن حکام نے شاہراہ کو صاف کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا ہے ۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و