جموں//
پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ گرفتار شدہ جنگجو طالب حسین کے انکشاف پر جموں و کشمیر ضلع ریاسی میں ۶سٹکی بموں کے علاوہ مزید اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کے دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ طلاب حسین کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے چھ سٹکی بم، ایک پستول، تین گرینیڈ، گلاک پستول کے دو میگزین‘۳۰بور پستول کا ایک میگزین، ایک یو بی جی ایل لانچر، اے کے۴۷رائفل کی ۷۵ گولیاں، ایک آئی ای ڈی وغیرہ بر آمد کی گئیں۔
بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق طالب حیسن شاہ ساکن راجوری جو پہلے ایک نیوز چینل سے وابستہ تھا، کو فاضل احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن پلوامہ کے ساتھ ریاسی میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔