بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

قیدیوں کی کشمیر منتقلی ‘محبوبہ نے عدالت میں عرضی دائر کی

’ اہل خانہ سے ملاقات‘قانونی مشارت کا حصول مشکل بن گیا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۵؍اکتوبر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے تمام زیرِ سماعت قیدیوں کو، جو فی الحال جموں و کشمیر سے باہر مختلف جیلوں میں بند ہیں، فوری طور پر واپس لایا جائے ۔
محبوبہ کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایسے تمام قیدیوں کو جموں و کشمیر کی مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں، جب تک کہ متعلقہ حکام کسی مخصوص معاملے میں تحریری وجوہات کے ساتھ یہ ثابت نہ کریں کہ انہیں باہر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے تمام معاملات کا ہر تین ماہ بعد عدالتی جائزہ لیا جانا چاہیے ۔
عرضی میں کہا گیا ہے ’’درخواست گزار ایک سیاسی کارکن اور سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان سے کئی قیدیوں کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ وہ زیرِ سماعت قیدیوں کی حالتِ زار کے سلسلے میں حکومت سے مداخلت کریں‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت سے بارہا گزارش کی، مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس کے بعد انہیں عوامی مفاد میں یہ عرضی داخل کرنا پڑی۔
درخواست میں آئین ہند کے آرٹیکل۲۲۶کے تحت عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک رِٹ آف منڈیمَس کے ذریعے مرکز، جموں و کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس سربراہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ تمام زیرِ سماعت قیدیوں کو واپس جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقل کریں۔
محبوبہ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ۵؍اگست ۲۰۱۹کو آرٹیکل۳۷۰کے خاتمے کے بعد، جموں و کشمیر کے کئی باشندوں کو جو یہاں کے مقدمات میں زیرِ تفتیش یا زیرِ سماعت ہیں، ریاست سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
پی ڈی پی نے کہا ’’ایف آئی آرز اور مقدمات تو جموں و کشمیر میں درج ہیں مگر قیدیوں کو سینکڑوں کلومیٹر دور جیلوں میں رکھا گیا ہے ، جس سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات، وکیل سے مشاورت اور عدالتی رسائی نہایت دشوار ہو گئی ہے ‘‘۔
عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو دور دراز جیلوں میں بھیجنے کی یہ پالیسی آئین کے آرٹیکل۲۱کی خلاف ورزی ہے ، جو منصفانہ سماعت، وکیل تک رسائی اور اہل خانہ سے رابطے کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ عالمی و قومی قوانین، بشمول ماڈل پریزن مینول، زیرِ سماعت قیدیوں کے ساتھ انسانیت پر مبنی برتاؤ، وکیل سے ملاقات، اور اہل خانہ سے رابطے کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق’’زیرِ سماعت قیدیوں کو سزا یافتہ مجرموں سے بدتر حالت میں رکھنا انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ‘‘۔
عرضی میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ حکومت ایک واضح ’رسائی پروٹوکول‘بنائے تاکہ قیدیوں کو ہر ہفتے اہل خانہ سے ملاقات کا حق، اور وکیل سے بلا رکاوٹ بات چیت کا موقع حاصل ہو۔
محبوبہ نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ایک دو رکنی نگرانی و شکایتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ایک ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج اور اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کا نمائندہ شامل ہو۔ یہ کمیٹی زیرِ سماعت قیدیوں کے مقام، ملاقاتوں کے ریکارڈ، وکیل سے رابطے اور عدالت میں پیشی کے عمل کی نگرانی کرے اور ہر دو ماہ بعد رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔
پی ڈی پی صدر نے مطالبہ کیا کہ جب تک ان قیدیوں کو واپس نہیں لایا جاتا، حکومت ان کے اہل خانہ کے سفری و رہائشی اخراجات کا مناسب معاوضہ فراہم کرے تاکہ وہ کم از کم ہر ماہ میں ایک بار اپنے پیاروں سے ملاقات کر سکیں۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

Next Post

’راجیہ سبھا انتخابات میں این سی نے بی جے پی کو۷ ووٹ ’تحفے‘ میں دئے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے

’راجیہ سبھا انتخابات میں این سی نے بی جے پی کو۷ ووٹ ’تحفے‘ میں دئے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.