جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی اجلاس:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

ریپڈ ایکشن فورس کے دستے بھی الرٹ پر رکھے گئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی اجلاس:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۲؍اکتوبر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے قبل سرینگر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، لال چوک، ڈل گیٹ، سول سیکریٹریٹ اور اسمبلی کے گرد و نواح میں اضافی سیکورٹی دستے تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے ۔
پولیس و نیم فوجی اہلکاروں کو شہر کے حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور اہم سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔ اسمبلی عمارت کے اندر اور باہر بھی حفاظتی گھیرے کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے ، جہاں مرکزی اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر چوکس ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کو تین سطحوں میں تقسیم کیا گیا ہے اندرونی حلقہ، درمیانی حلقہ اور بیرونی حلقہ۔ اندرونی حصے میں صرف مجاز اراکین، سرکاری اہلکار اور سیکیورٹی عملہ ہی داخل ہو سکتا ہے ، جبکہ درمیانی زون میں میڈیا نمائندوں اور مجاز ملازمین کو خصوصی پاسز کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ بیرونی دائرے میں پولیس، سی آر پی ایف اور جے کے ایس ایس ایف کے اہلکار ۲۴گھنٹے گشت پر مامور ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی احتجاج یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس کے دستے بھی الرٹ پر رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، سی سی ٹی وی نگرانی کو مزید فعال کر دیا گیا ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
سرینگر کے کئی اہم راستوں پر ناکے قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے ۔ لالچوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، ریزیڈنسی روڈ اور ڈلگیٹ کے علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدامات معمول کے مطابق ہیں لیکن اسمبلی اجلاس کے باعث سیکیورٹی الرٹ کو ایک درجے بڑھایا گیا ہے ۔ ہمارا مقصد شہریوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسمبلی کا مختصر اجلاس جمعرات سے شروع ہونے جا رہا ہے ، جس میں حکومت تین اہم بل پیش کرے گی جبکہ اپوزیشن جماعتیں ریاستی درجہ، ریزرویشن پالیسی اور انتخابی وعدوں پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہیں۔

’یو این آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام ضمنی انتخابات:عمر عبداللہ کی حکومت کا پہلا بڑا انتخابی امتحان

Next Post

اسمبلی کا خزاں اجلاس آج سے شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی

اسمبلی کا خزاں اجلاس آج سے شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.