بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘

’پاکستان کی ہر انچ زمین برہموس کی رینج میںہے‘ یہ ایک میزائل نہیں بلکہ بھارت کے اسٹریٹجک اعتماد کی دلیل ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

آپریشن سندور نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے لیے جیت کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک عادت ہے:وزیر دفاع

لکھنؤ/۱۸؍اکتوبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز سخت لہجے میں پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ’ہر انچ زمین برہموس میزائل کی رینج میں ہے‘ اور’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘۔
سنگھ نے کہا کہ اس آپریشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ’بھارت کے لیے جیت اب ایک عادت بن چکی ہے‘۔
وزیر دفاع نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ سروجنی نگر، لکھنؤ میں برہموس ایروسپیس یونٹ سے تیار ہونے والے پہلے بیچ کے میزائلوں کو روانہ کیا۔
سنگھ نے برہموس کو بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا’’برہموس محض ایک میزائل نہیں بلکہ بھارت کے اسٹریٹجک اعتماد کی دلیل ہے۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ… تینوں کے لیے یہ دفاع کا مضبوط ستون بن چکا ہے‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت اب ایک طاقتور بازدار قوت بن چکی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا’’پاکستان کی ہر انچ زمین برہموس کی رینج میں ہے۔ آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا۔ اس نے پاکستان کو یہ احساس دلا دیا کہ اگر بھارت پاکستان کو بنا سکتا ہے، تو وقت آنے پر… مجھے آگے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، آپ سب سمجھدار ہیں‘‘۔
سنگھ نے کہا’’آپریشن سندور نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے لیے جیت کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک عادت ہے‘‘۔انہوں نے آپریشن سندور کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارتی عوام میں نیا اعتماد پیدا کیا اور دنیا کے سامنے برہموس کی مؤثریت ثابت کی۔
وزیر دفاع نے کہا’’اب اس اعتماد کو قائم رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پوری دنیا آج بھارت کی صلاحیت کو تسلیم کر رہی ہے۔ برہموس نے ہمارے یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ بھارت اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے‘‘۔
آپریشن سندور کے دوران، بھارتی افواج نے مئی میں پاکستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی ۲۲؍ اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی گئی تھی، جس میں ۲۶؍افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بھارت نے اس کارروائی میں ملکی ساختہ برہموس سپرسونک کروز میزائلوں کا استعمال کیا، جنہوں نے پاکستان کے فضائی اڈوں کو تباہ کیا۔
لکھنؤ یونٹ میں برہموس کی تیاری کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ منصوبہ بھارت کے دفاعی پیداوار میں بڑھتے اعتماد اور صلاحیت کی علامت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا’’لکھنؤ صرف میرا پارلیمانی حلقہ نہیں بلکہ میری روح میں بسا ہوا ہے۔ آج یہ شہر ثقافت اور روایت کے ساتھ ساتھ صنعت اور ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں برہموس میزائلوں کی کامیاب تیاری یہ ثابت کرتی ہے کہ جو کبھی خواب تھا، اب حقیقت بن گیا ہے۔ یہ منصوبہ صبر، محنت اور عزم کی داستان ہے‘‘۔
برہموس ایروسپیس یونٹ، جس کا افتتاح۱۱ مئی کو ہوا تھا، میں میزائلوں کی تیاری، جانچ اور کوالٹی کنٹرول کی جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ کامیاب ٹیسٹ کے بعد میزائل بھارتی مسلح افواج کو تعیناتی کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘

Next Post

بڑودہ، ودربھ، گوا، بنگال، جھارکھنڈ، سروسز، ممبئی، راجستھان اور بہار نے جیت حاصل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

بڑودہ، ودربھ، گوا، بنگال، جھارکھنڈ، سروسز، ممبئی، راجستھان اور بہار نے جیت حاصل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.