بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ممبر اسمبلی معراج ملک کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۸؍اکتوبر
جموں و کشمیر حکومت نے ہفتے کے روز ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ جیل میں بند ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک کے لئے ضروری انتظامات کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
معلوم ہوا ہے کہ، جسٹس راجیش سکری کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ سنیل سیٹھی اور سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مونیکا کوہلی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی ڈاک ووٹ متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیا ہے تاکہ ملک۲۴؍اکتوبر ۲۰۲۵کو منعقد ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ دے سکیں۔
یہ بیان اُس درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آیا جو معراج ملک نے عدالت میں دائر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ووٹ کے حق کے استعمال اور آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت طلب کی تھی۔
ملک کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ راہل پنت کی قیادت میں وکلاء کی ایک ٹیم نے دونوں مطالبات پر فوری غور کرنے کی اپیل کی۔ تاہم، حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء نے وضاحت دی کہ ووٹنگ سے متعلقہ پہلو کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
عدالت نے یہ نوٹ کیا کہ حکومت کا جواب ابھی تک ریکارڈ پر موجود نہیں ہے ۔ اس پر جسٹس سکری نے رجسٹری کو ہدایت دی کہ حکومت کا جواب باقاعدہ طور پر فائل میں شامل کیا جائے ، اور کیس کی اگلی سماعت ۲۷؍اکتوبر ۲۰۲۵کو مقرر کی، جس میں خاص طور پر اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا ملک کو ۲۳؍اکتوبر سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ حکومت یقینی بنائے کہ حراست میں موجود ایم ایل اے کو قانون کے مطابق ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ کے کھریو میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

انتظامیہ موسم سرما کیلئے پوری طرح سے تیار ہے :انشول گرگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ

انتظامیہ موسم سرما کیلئے پوری طرح سے تیار ہے :انشول گرگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.