جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اودھم پور: منشیات فروش کی۱۶ لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط

ضلع میں ہی پولیس کارروائی میں ۲ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-18
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
اودھم پور: منشیات فروش کی۱۶ لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط

Drug dealer's vehicle worth Rs. 1.6 million seized

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۱۷؍اکتوبر
منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کی ۱۶ لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک بڑی کارروائی میں ایک منشیات فروش کی ۱۶؍ لاکھ روپے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ایف ۶۸ کے تحت انجام دی گئی۔
منشیات فروش کی شناخت محمد عارف ولد محمد ایوب ساکن ہر شیلا ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جائیداد میں ایک انووا کار شامل ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبطی کا حکم تفتیشی افسر نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر۱۴۵/۲۰۲۵ کی تحقیقات کے دوران جاری کیا جب یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ گاڑی جرم سے حاصل شدہ رقم سے خریدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔
دریں اثنا پولیس نے ضلع اودھم پور میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن مجالتہ کی ایک ٹیم نے باتل میں معمول کے ناکے کے دوران ایک سکوٹی کو روکا جو منوال سے باتل کی طرف جا رہی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران سکوٹی ڈرائیور کی تحویل سے ۶۹ء۵گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت محمد شریف ولد مرزا خان ساکن دامہ مجالتہ کے طور پر کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۸۴/۲۰۲۵درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں ایک پولیس ٹیم نے مجالتہ موڈ پر ایک شخص کو روکا جو پیدل چل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ۵گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت غفور علی ولد محمد صادق ساکن دامہ مجالتہ کے طور پر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۸۵/۲۰۲۵درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر حفاظتی دیوار کا حصہ منہدم، ٹریفک میں خلل

Next Post

اراضی فراڈ کیس میں ۸ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اراضی فراڈ کیس میں ۸ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.