سرینگر/۱۷مارچ(ندائے مشرق خبر)
پولیس نے کہا ہے کہ اس نے سرینگر کے مضافاتی علاقے‘ نوگام میں بدھ کی صبح ہوئی ایک جھڑپ‘ جس میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے ‘ کے بعد پتھراؤ کرنے والے ۱۵ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں آج جاری ایک بیان میں کہا ہے۱۶ مارچ کو شنکر پورہ نوگام سری نگر میں۳ ’دہشت گردوں ‘کو ہلاک کیا گیا ۔
ایس او پی کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سائٹ کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق، تصادم کی جگہ تلاشی مہم کے دوران ارد گرد سائن بورڈز بھی لگائے گئے تھے‘ تاکہ شہریوں کو’ دہشت گردوں ‘کی طرف سے بچ جانے والے کسی بھی دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے سینیٹائزیشن سے قبل سائٹ کے قریب آنے سے روکا جا سکے۔
تاہم، شنکر پورہ وانابل کے ملحقہ علاقوں سے ایک بڑا بے قابو ہجوم اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر لے کر جمع ہوا اور تعینات نفری پر پتھراؤ کیا۔ ایس او پیز کے مطابق ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے دھوئیں کے گولے استعمال کیے گئے۔
اس کے مطابق مقدمہ ایف آئی آر نمبر۴۶/۲۰۲۲قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس نوگام میں درج کیا گیا اور مذکورہ کیس میں ۱۵ شناخت شدہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سری نگر پولیس نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انکاؤنٹر کی جگہوں سے دور رہیں۔’’ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے بچ جانے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘۔