نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اورآر ایس ایس کی بنیاد جھوٹ پر ٹکی ہے اورپورا ملک اس حقیقت کو جانتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جھوٹ کے تانے بانے بنا کر ملک کو تقسیم کرنے کے لیے پولرائزیشن کی پالیسی اپنا رہے ہیں، وہیں کانگریس ہندوستان کو متحد کرنے کا کام کرتی رہی ہے اورآگے بھی ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔
کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا، "پروپیگنڈہ اور جھوٹ بی جے پی-آر ایس ایس کی اصل بنیاد ہیں۔ ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک کر سیاسی فائدہ اٹھانے والی بی جے پی-آر ایس ایس کی تاریخ کو پورا ملک جانتا ہے۔یہ چاہے جتنا ہی توڑنے کا کام کرلیں ، کانگریس ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے مزید کام کرتی رہے گی۔