نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے امراوتی میں ایک 54 سالہ شخص کا گلا کاٹ کر قتل کی جانچ کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو ہدایت دی ہے۔
وزیر داخلہ کے دفتر نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ نے 21 جون کو مہاراشٹر کے امراوتی میں امیش کولہے کے بہیمانہ قتل سے متعلق معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی ہے۔
تفتیشی ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں بین الاقوامی روابط رکھنے والی کسی تنظیم یا متعلقہ سازش کے کردار کی گہرائی سے تحقیقات کرے۔
اطلاعات کے مطابق امیش کولہے کو 21 جون کی رات اس وقت چاقو سے بے دردی سے قتل کر دیا جب وہ اپنی دکان سے گھر لوٹ رہے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کی متنازعہ پوسٹ کی حمایت کرنے پر انہیں قتل کیا گیا ہے۔امراوتی پولیس نے اس سلسلے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔