جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چیف جسٹس پر حملہ دلتوں کو ڈرانے کی سازش: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینکنے کے واقعہ اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں دھمکیاں دینے کو دلتوں کو ڈرانے اور پوری عدلیہ کو دبانے اور دھمکانے کی سازش قرار دیا ہے ۔
مسٹر اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں کہا کہ چیف جسٹس بی آر گوائی پر حملے سے پورا ملک حیران ہے ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے خلاف حملے اور طرح طرح کے تشدد کی دھمکیاں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کی توہین بھی کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی دھمکیاں دینے اور توہین کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔ گویا یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔
انہوں نے کہا، "اس واقعے کے ذریعے ان لوگوں نے دلت برادری اور عدلیہ کو مضبوط پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔ چیف جسٹس بی آر گوائی دلت برادری سے آتے ہیں، یہ لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ دلت کا بیٹا اپنی محنت اور لگن سے عدلیہ میں اعلیٰ مقام پر فائز ہو۔ کیا یہ حرکتیں دلت برادری دھمکانے اور دلت کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں ہیں؟” کیا اس سے دلتوں پر ظلم اور نفرت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی؟
عآپ کے لیڈر نے کہا، "اس پورے واقعے سے ملک کی عدلیہ کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اگر چیف جسٹس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو دوسرے ججوں کی حفاظت کون کرے گا؟ اس واقعے کے بعد کوئی بھی جج انصاف کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان طاقتوں کے خلاف بولنے سے ڈرے گا۔ وہ یہ محسوس کریں گے کہ ان پر بھی اسی طرح حملہ کیا جا سکتا ہے ، ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے اور ان کی توہین کرنے والوں کو اتنی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی عدلیہ کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات نہ کرے ۔ اس بات کو وسیع تر تناظر میں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، میڈیا اور اپوزیشن کے بعد اب یہ لوگ عدلیہ کی آواز کو دبا کر پوری جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ عدلیہ کی آزادی ہمارے ملک کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے ۔ یہ توہین نہ صرف ملک کے آئین کی توہین ہے بلکہ بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی بھی توہین ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جسٹس گوائی پر حملہ صرف ایک شخص پر حملہ نہیں ہے ، بلکہ پوری دلت برادری اور پوری عدلیہ کو ڈرانے اور بابا صاحب کے آئین کی توہین کرنے کی کوشش ہے ۔ اقتدار کے نشے میں چور لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ دلت طبقہ کا ایک شخص تعلیم کے ذریعے ملک کے چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں اسلحہ اسمگلنگ معاملے میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

Next Post

ہندوستان اور آسٹریلیا آزاد اور خوشحال ہند – بحرالکاہل کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تال میل بڑھانے کو تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post

ہندوستان اور آسٹریلیا آزاد اور خوشحال ہند - بحرالکاہل کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تال میل بڑھانے کو تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.