ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گروگرنتھ میں بابا فرید کے ایک سو تیس اقوال شامل ہیں : ناشر نقوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in قومی خبریں
A A
گروگرنتھ میں بابا فرید کے ایک سو تیس اقوال شامل ہیں : ناشر نقوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی، 7 اکتوبر(یو این آئی) اردو اکادمی، دہلی متنوع موضوعات پر علمی، ادبی، ثقافتی اور تہذیبی پروگراموں کے انعقاد کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ اسی سلسلے کے تحت 6 اکتوبر کو اکادمی کے سلور جبلی آڈیٹوریم میں ایک توسیعی خطبہ بعنوان ”گروگرنتھ صاحب: تعارف و اہمیت” منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر جسپال سنگھ نے نہایت پرمغز اور بصیرت افروز خطبہ پیش کیا۔خطبے کی صدارت پروفیسر ناشر نقوی نے کی جب کہ نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر شفیع ایوب نے انجام دی۔اردو اکادمی کے سکریٹری (لنک آفیسر) ڈاکٹر ایس ایم لعل نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی دہلی،دہلی تمام کی لسانی اکادمیوں میں سب سے زیادہ متحرک اور فعال ادارہ ہے ۔ اس نے ہمیشہ زبانوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کیا ہے ۔ گروگرنتھ صاحب دراصل ہندوستانی ثقافت، تہذیب اور لسانی ہم آہنگی کا خوبصورت استعارہ ہے ۔
پروفیسر جسپال سنگھ نے خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا:”گروگرنتھ صاحب کا دھرَم گرنتھوں میں منفرد مقام ہے ۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پہلے گرو سے نویں گرو تک، ور ان کے ساتھ پندرہ بھگتوں کی بانی بھی اس میں شامل ہے ۔ بابا فرید کی بانی سب سے زیادہ شامل کی گئی ہے ، جو کسی اور بزرگ یا صوفی کو نصیب نہیں ہوا۔ بابا فرید کی پنجابی بانی مذہبی سے زیادہ لسانی اور تہذیبی معنویت رکھتی ہے ، کیونکہ وہ ہندوستانی روحانیت اور انسان دوستی کی علامت ہے ”۔انہوں نے مزید کہا کہ’ اگر ہم گروگرنتھ صاحب کو بغور پڑھیں تو ہمیں اس میں ہند، سکھ اور مسلم روایات کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔ یہ کتاب محض مذہبی صحیفہ نہیں بلکہ ایک لسانی، فکری اور تہذیبی دستاویز ہے ، جو ہمیں کثرت میں وحدت کا سبق دیتی ہے ”۔
صدارتی خطاب میں پروفیسر ناشر نقوی نے کہا کہ ”گروگرنتھ صاحب میں اردو زبان کے تقریباً پینسٹھ فیصد الفاظ پائے جاتے ہیں، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اردو کی جڑیں ہندوستان کی مشترکہ لسانی روایت میں پیوست ہیں۔ گروگرنتھ میں عربی، فارسی، اردو، ہندی، پنجابی، مراٹھی، سنسکرت اور بھوجپوری تک کے الفاظ بڑی کثرت سے ملتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو کی ابتدا اور ارتقا کو سمجھنے کے لیے گروگرنتھ ایک بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ صرف مذہبی صحیفہ نہیں بلکہ برصغیر کی زبانی تہذیب کا آئینہ ہے ۔ گرو نانک نے بابا فرید کے اقوال کو اپنی فکر کا حصہ بنا کر ایک ہمہ گیر فکری روایت کو دوام بخشا۔
پروگرام میں پروفیسر اسلم جمشیدپوری، شعیب رضا فاطمی، پروفیسر خالد اشرف، حبیب سیفی، شہادت علی نظامی، اعجاز انصاری، ایم۔ آر۔ قاسمی، جاوید نیازی، خان رضوان، طہ نسیم، حامد علی اختر، لئیق رضوی اور دیگر اساتذہ و طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج نے دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گاربیانگ میں خیمہ پر مبنی ہوم اسٹے کا افتتاح کیا

Next Post

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سے قابل اعتراض ویڈیو ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سے قابل اعتراض ویڈیو ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.