سرینگر/ /
محکمہ صحت اور طبی تعلیم (ایچ اینڈ ایم ای)نے جمعہ کو۱۶ ڈاکٹروں کو ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری پر حتمی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔
نوٹس کے مطابق محکمہ ایچ اینڈ ایم ای نے کہا کہ کچھ معاملات میں ان ڈاکٹروں کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جموں/کشمیر اور کچھ معاملات میں انتظامی محکمہ کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے تھے، جس میں انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کا موقع دیا گیا تھا، بصورت دیگر تادیبی کارروائی ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ڈاکٹروں نے نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کیلئے واپسی کی اطلاع دی اور ان ڈاکٹروں کی اتنی طویل مدت تک سرکاری ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری صاف ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے تئیں غیر سنجیدہ ہیں اور ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
غلطی کرنے والے ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ۱۵ دن کے اندر نوٹس کا جواب دیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
لہذااب، ان ڈاکٹروں کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے موقف کی وضاحت کریں کہ کیوں ان کی خدمات کو جان بوجھ کر ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضر رہنے پر ختم نہیں کیا جائے گا۔
اس نوٹس کے جاری ہونے سے ۱۵ دن کی مدت کے اندر، ایسا نہ کرنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔