جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کانگریس اتحادی …؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

اب صاحب کچھ باتیں ایسی ہو تی ہیں جنہیں سمجھنا اتنا آسان نہیں ہو تا ہے… اتنا آسان نہیں ہو تا جتنا آسان ہم انہیں سمجھتے ہیں… اور … اور انہی باتوں میں اپنے جموںکشمیر میں این سی اور کانگریس کا اتحاد بھی ہے… ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ اتحاد ہے بھی یا نہیں… کاغذ پر یقینا ہے… لیکن عملی طور پر ہے ‘ ہم نہیں جانتے ہیں۔ کانگریس عمرعبداللہ کی سرکار میں شامل نہیں ہے… کیوں نہیں ہے یہ بھی ہمیں خبر نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ کانگریس نے عمرسرکار میں شامل ہونے کی جو شرط رکھی ہے… ریاستی درجے کی بحالی کی شرط… سب سے زیادہ اسی کو معلوم ہے کہ یہ ایسی شرط ہے جو پوری نہیں ہو گی… فی الحال نہیں ہو گی… اسمبلی کی موجود ہ ٹرم … موجودہ مدت میں نہیں ہو گی… اور اللہ میاں کی قسم کانگریس یہ بات جانی ہے… لیکن پھر بھی اس نے عمرسرکار میں شامل ہو نے کیلئے ریاستی درجے کی بحالی کی شرط رکھی۔این سی بھی کچھ کم نہیں ہے… بیٹے کا تو معلوم نہیں … لیکن باپ… اللہ میاں انہیں صحت بدن عطا کرے‘سنا ہے کہ وہ بیمار ہیں… باپ اپنے بال دھوپ میں تو بالکل بھی سفید نہیں کئے ہیں… این سی کاکہنا ہے کہ ماضی میں اس نے اتحادیوں کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے الیکشن میں وہ احتیاط برتے گی… صاف اشارہ کانگریس کی طرف ہے… اتحادی جماعت کانگریس کی طرف ہے کہ وہ چار راجیہ سبھا نشستوں میں سے ایک ملنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے… وہ خواب دیکھنا بند کرے کہ… کہ این سی اس کے اس خواب کے حق میں نہیں ہے… اسے حقیقت میں بدلنے کے موڈ میں نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… تو صاحب ایسے میں جو بات… بڑی بات … چھوٹے منہ سے جو بڑی بات کہنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ… کہ پھر یہ اتحاد کیوں … کس کیلئے اور کس کیلئے کہ… کہ اگر کانگریس این سی اتحاد سے باہر آجاتی ہے تو بھی عمرسرکار پر کوئی اثر …عددی اعتبار سے کوئی اثر نہیں پڑے گا … اور … اور اگر این سی، کانگریس کو چلتا نہیں کرتی ہے… اسے اپنا اتحادی سمجھتی ہے تو… تو صاحب جب تک اتحاد ہے … اس اتحاد کو زندہ اور برقرار رکھنے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے… پھر چاہے وہ کوئی بھی سیاسی جماعت ہو… کیا ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں این سی ماضی کی طرح پھر ایک باریہ ’قربانی‘ دینے کیلئے تیار ہے…یہ یقینا بالکل بھی تیار نہیں ہے… لیکن صاحب پھر بھی یہ جاننے کیلئے انتظار … تھوڑا انتظار کیجئے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے ہاتھوں کی خوشبو: ’اپنے دستکار کو جانیے‘ مہم کی معنویت

Next Post

اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری ایل جی سنہا سے ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق تبادلہ خیال کیا:الطاف بخاری

اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری ایل جی سنہا سے ملاقی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.