بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بی جے پی مخالف تقریر کشمیریوں کو بے وقوف بنانے کی چال‘

عمرکل تک ہمارے لیڈروں کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے :شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in اہم ترین
A A
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳۰ ستمبر
قائد حزبِ اختلاف سنیل شرما نے منگل کو کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی اینٹی بی جے پی تقاریر دراصل انتخابی حربہ ہیں جن کا مقصد کشمیری عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
شرما نے کہا کہ آج عمر عبداللہ کے بیانات محض ایک انتخابی ڈرامہ ہیں جن سے کشمیری عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’۲۰۲۴ کے اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ نے خود کو اینٹی بی جے پی ہیرو کے طور پر پیش کیا، لیکن انتخابات کے بعد وہ ہمارے لیڈروں کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے‘‘۔
قبل ازیں جنوبی کشمیر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے بی جے پی سے کسی بھی طرح کے سیاسی اتحاد کو یکسر مسترد کیا۔
عمر نے کہا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات کے بعد ان کے پاس بھی بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کا آپشن تھا۔ ’’جیسے مفتی محمد سعید اور محبوبہ مفتی نے ۲۰۱۵؍ اور۲۰۱۶ میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا، میں بھی ایسا کر سکتا تھا۔ شاید بی جے پی کے ساتھ حکومت بناتے تو ریاستی حیثیت کی بحالی جلد ہو جاتی۔ لیکن میں نے دوسرا راستہ چنا تاکہ بی جے پی کو جموں و کشمیر کی سیاست سے دور رکھا جائے۔ ہمیں شاید زیادہ انتظار کرنا پڑے، مگر میں انہیں ہمارے ذریعے حکومت میں داخل نہیں ہونے دوں گا‘‘۔
شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ آنے والے دنوں میں اس قسم کی تقاریر مزید تیز کریں گے تاکہ ضمنی انتخابات، بالخصوص بڈگام نشست پر عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’عمر عبداللہ اور ان کی حکومت گذشتہ ۱۱ ماہ میں ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔ وہ مفت بجلی‘۱۲گیس سلنڈرز اور ایک لاکھ نوکریوں جیسے قبل از انتخابات وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ پر سخت تنقید کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ نے دفعہ ۳۷۰ کے نام پر بھی عوام کو دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے لیے بے چین نہیں ہے، ان لوگوں کے برعکس جو ۲۰۱۴ میں پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لیے بے تاب تھے۔ ’’سب جانتے ہیں کہ ۲۰۱۴ کے انتخابات میں کشمیری عوام کے مسترد کرنے کے بعد کون بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے بے چین تھا‘‘۔
شرما نے مزید کہا کہ خود عمر عبداللہ نے اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں بطور وزیر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ہر سیاسی جماعت نے ماضی میں کسی نہ کسی وقت بی جے پی سے اتحاد کیا ہے۔
آخر میں شرما نے کہا کہ بی جے پی ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور این سی کی سربراہی والی حکومت کی ناکامیوں اور بداعمالیوں کو اجاگر کرتی رہے گی۔
ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر اور چناب کے بالائی علاقو ں میں سیزن کی پہلی برفباری متوقع

Next Post

’ریاستی درجے پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘جمہوری اور پْرامن جدوجہد جاری رہے گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ

’ریاستی درجے پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘جمہوری اور پْرامن جدوجہد جاری رہے گی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.