بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستانی زیرِ قبضہ کشمیر میں احتجاج میں شدت‘ کنٹینرز دریا میں پھینک دیے گئے

جاری مظاہروں کے دوران تمام بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ ٹرانسپورٹ سروسز بھی معطل ہو گئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in اہم ترین
A A
پاکستانی زیرِ قبضہ کشمیر میں احتجاج میں شدت‘ کنٹینرز دریا میں پھینک دیے گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳۰ستمبر
پاکستانی زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) میں حکومتِ پاکستان کے خلاف عوامی احتجاج دوسرے روز بھی شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے آج بڑے بڑے کنٹینرز، جو پاکستانی فورسز نے راستہ روکنے کے لیے نصب کیے تھے، ایک پل سے نیچے دریا میں پھینک دیے۔ یہ اقدامات ایک روز بعد سامنے آئے جب پرتشدد جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور لگ بھگ دو درجن زخمی ہوئے تھے۔
عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی ) کی قیادت میں جاری ان مظاہروں کے دوران تمام بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ ٹرانسپورٹ سروسز بھی معطل ہو گئیں۔
آج دوبارہ شروع ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ کئی مظاہرین ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے نعرے بازی کرتے بھی نظر آئے۔
مظاہرین نے اپنی۳۸نکاتی فہرست میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مختص۱۲ نشستیں ختم کی جائیں، کیونکہ مقامی آبادی کے مطابق یہ کوٹہ نمائندہ حکمرانی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہا’’ہماری مہم ان بنیادی حقوق کے لیے ہے جو ہمارے لوگوں کو پچھلے ۷۰برسوں سے محروم رکھے گئے ہیں۔ یا تو حقوق دو، یا عوامی غصے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہو‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتِ پاکستان نے مطالبات نہ مانے تو وزیراعظم شہباز شریف کو مزید سخت احتجاجی لائحہ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادھر اسلام آباد نے طاقت کے مظاہرے کے طور پر مزید سو فوجی تعینات کر دیے اور انٹرنیٹ پر پابندیاں بھی نافذ کر دی گئیں۔
مقامی میڈیا نے کل ایسے مناظر نشر کیے جن میں سڑکوں پر مکمل افراتفری دیکھی گئی، حتیٰ کہ بعض افراد کو ہوا میں فائرنگ کرتے بھی دکھایا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے الزام لگایا کہ مسلم کانفرنس کے افراد نے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر مظاہرین پر فائرنگ کی۔
احتجاج کرنے والے عوام نے پاکستانی سیاستدانوں کے رویے کو اشرافیائی قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
یہ احتجاج صرف مظفرآباد یا پی او کے تک محدود نہیں رہے۔ برطانیہ میں بھی کشمیری تارکینِ وطن نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور بریڈفورڈ میں قونصل خانے کے باہر مظاہرے کیے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومتِ پاکستان مہنگائی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر قابو پانے سمیت ان کے تمام۳۸ مطالبات تسلیم کرے، ورنہ عوامی مزاحمت مزید سخت ہو گی۔
اس خطے پر گہری نظر رکھنے والوں کاکہنا ہے کہ پاکستانی زیرِ قبضہ کشمیر میں یہ ابھرتی ہوئی عوامی تحریک دراصل برسوں کی محرومیوں اور استحصال کے خلاف ایک بغاوت ہے۔ اگر اسلام آباد نے اسے سنجیدگی سے نہ لیا اور عوامی مطالبات پر مثبت اقدامات نہ کیے تو یہ احتجاج ایک بڑی سیاسی تحریک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ یہ وقت ہے کہ حکومتِ پاکستان طاقت اور جبر کی بجائے شفاف مکالمے اور عملی اقدامات سے عوامی مطالبات کو تسلیم کرے۔ بصورت دیگر، پی او کے، کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور وہ جدوجہد کسی بڑے سیاسی بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جس کا بوجھ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو برداشت کرنا پڑے گا۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں چوری کا معاملہ حل

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ کالداخ میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

شمالی کمان کے سربراہ کالداخ میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.