جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تجارتی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ تعمیری بات چیت: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in قومی خبریں
A A
تجارتی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ تعمیری بات چیت: حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے جمعہ کو کہا کہ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کی قیادت میں امریکہ گئے ہندوستانی وفد کی وہاں کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی سمت میں تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں فریقوں نے جلد نتیجہ تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت تجارت اور صنعت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی وفد نے 22 سے 24 ستمبر تک اپنے دورے کے دوران وہاں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر اور ہندوستان کے لئے نامزد امریکی سفیر سرجیو گور کے ساتھ میٹنگیں کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "وفد نے معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر امریکی حکومت کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں کیں۔ دونوں فریقوں نے معاہدے کے ممکنہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدے پر جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کے مقصد سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا”۔
دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ، ہندوستانی وفد نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی سرکردہ امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے بھی بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے جذبات مثبت تھے ۔ کارپوریٹ رہنماؤں نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہندوستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی اشیا پر درآمدی ٹیرف بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برانڈڈ اور پیٹنٹ ادویات پر 100 فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہو گا تاہم امریکہ میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے والی دوا ساز کمپنیاں مستثنیٰ ہوں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان امریکہ کو بڑی مقدار میں ادویات برآمد کرتا ہے ۔ امریکہ میں زیادہ تر کم قیمت اور عام ادویات ہندوستان سے آتی ہیں۔
اس سے پہلے ، امریکہ نے ہندوستانی سامان پر اگست کے شروع میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی اور روس سے خام تیل کی خریداری پر جرمانے کے طور پر 27 اگست سے اسے دوگنا کرکے 50 فیصد کردیا تھا۔
مسٹر گوئل کی قیادت میں ہندوستانی وفد کے دورہ امریکہ سے اس ماہ امریکہ کے اسسٹنٹ تجارتی نمائندے برینڈن لنچ کی قیادت میں آئے امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی ایک ٹیم نے 16 ستمبر کو نئی دہلی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کامرس ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سکریٹری راجیش اگروال نے کی تھی۔
تجارت اور صنعت کی وزارت اور نئی دہلی میں ہندوستانی سفارت خانے نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اس بات چیت کو "مثبت اور مستقبل پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقوں نے معاہدے کے لیے بات چیت کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معدنیات نے انسانی تہذیب کے فروغ اہم کردار ادا کیا ہے : صدرِ جمہوریہ

Next Post

شادیوں کا بدلتا رنگ اور کشمیر کے معاشرے پر اس کے اثرات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شادیوں کا بدلتا رنگ اور کشمیر کے معاشرے پر اس کے اثرات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.