جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عوام تحائف کی ای نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in قومی خبریں
A A
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے انہیں مختلف عوامی تقریبات کے دوران ملنے والے یادگاری تحائف کی ای نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دریائے گنگا کی بحالی سے متعلق نمامی گنگے مشن کو دی جائے گی۔
قومی گاندھی میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں 1300 سے زیادہ انوکھے تحائف اور نوادرات بولی کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں ثقافتی نوادرات، کھیلوں کی یادگار اشیاء، دستکاری اور مذہبی فن پارے شامل ہیں۔ یہ ای نیلامی ملک اور بیرون ملک کے شہریوں کو نمامی گنگے منصوبے میں براہ راست حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا: "گزشتہ چند دنوں میں مختلف پروگراموں کے دوران مجھے ملنے والے تحائف کی آن لائن نیلامی جاری ہے ۔ اس نیلامی میں بہت دلچسپ اشیاء شامل ہیں جوہندوستان کی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے مشن کو دی جائے گی۔ نیلامی میں ضرور شریک ہوں۔”
ثقافت کی وزارت نے میوزیم کے اشتراک سے اس ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم کے یادگاری تحائف کی ای نیلامی کے ساتویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کیا تھا، جس کا افتتاح مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کیا تھا۔ یہ نوادرات 2 اکتوبر تک سرکاری پورٹل پر بولی کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ نیلامی میں شامل اشیاء ہندوستان کی متنوع ثقافتی و فنکارانہ وراثت کو پیش کرتی ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر کی پشمینہ شال، گجرات کی تنجور پینٹنگ اور روغن آرٹ، قبائلی دستکاری، رسمی تحائف اور پیرس پیرا اولمپکس 2024 کے بعد ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کی جانب سے پیش کیے گئے کھیلوں کے یادگاری تحائف شامل ہیں۔
یہ تحائف نہ صرف ہندوستان کی متنوع فنکارانہ وراثت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ شہریوں کو نمامی گنگے مشن کے ثقافتی ورثے کے ایک حصے کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ عوام آن لائن بولی لگانے سے پہلے میوزیم میں یہ اشیاء دیکھ سکتے ہیں۔ یہ نمائش وزیر اعظم کی عوامی زندگی کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان کی روایتی دستکاری اور اعزاز کی علامتوں کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔ میوزیم کے ایک افسر نے بتایا کہ بولی 2 اکتوبر کو ختم ہوگی، جو مہاتما گاندھی کی جینتی کا دن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں آغاز کے بعد سے اس ای نیلامی سے اب تک 50 کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع کی جا چکی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ کی 64 ویں ایوارڈ تقریب میں صدر جمہوریہ کی شرکت

Next Post

کشمیر میں مٹی کے برتن ایک بار پھر گھروں کی زینت بن رہے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
کشمیر میں مٹی کے برتن ایک بار پھر گھروں کی زینت بن رہے ہیں

کشمیر میں مٹی کے برتن ایک بار پھر گھروں کی زینت بن رہے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.