بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی سے۳ء۱لاکھ میٹرک ٹن تازہ پھل روانہ:صوبائی کمشنر

ریلوے نے سیبوں کی ترسیل کیلئے کنٹینر ویگن متعارف کرائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-23
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ

Div Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۲ستمبر
صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ کا کہنا ہے کہ کشمیر وادی سے تازہ پھلوں کی ترسیل میں گزشتہ ۱۰دنوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، جس دوران۳۷ء۱لاکھ میٹرک ٹن تازہ پھل ملک بھر کے بازاروں تک پہنچائے گئے ۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران صوبائی کمشنر نے کہا کہ روزانہ۱۵۰۰سے۲۰۰۰ٹرک تازہ پھل اور دیگر ضروری اشیاء لے کر وادی میں جمع ہوتے ہیں، جنہیں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے متبادل دنوں میں روانہ کیا جاتا ہے ۔
گرگ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ٹریفک پولیس، ضلع انتظامیہ، نیشنل ہائی وے اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک’ایس او پی‘تیار کی گئی ہے تاکہ پھلوں اور دیگر ضروریات کی روانگی مسلسل اور منظم ہو سکے ۔
گرگ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ایک دن سڑک پر سری نگر سے جموں کی طرف اور اگلے دن جموں سے سری نگر کی طرف سامان بھیجا جاتا ہے ، تاکہ روانگی میں خلل نہ آئے ۔
ان کے مطابق حالیہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے طویل عرصے تک بند رہنے والی شاہراہ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ، جس کے بعد روزانہ گاڑیوں کی تعداد بڑھ کر ۳۵۰۰سے۴۰۰۰ٹرک ہو گئی ہے ۔
صوبائی کمشنر نے مغل روڈ پر بھی روزانہ۱۸۰۰سے۱۹۰۰ٹرک پھلوں کی ترسیل کے لیے روانہ کیے جانے کی تفصیل بتائی۔ مزید یہ کہ وادی سے نئی دہلی تک پارسل ٹرین کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے ، جو روزانہ ۸۰۰سے۱۰۰۰ٹن تازہ پھل لے کر جا رہی ہے ۔ شمالی اور جنوبی کشمیر کے کسان اب بارہمولہ اور اننت ناگ سے اپنی پیداوار آسانی سے ٹرین کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ وادی میں ایندھن، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور گھبرا کر خریداری سے گریز کریں۔
اس دوران ناردرن ریلویز نے پیر کے روز کشمیر سے سیبوں کی ترسیل کو سہل بنانے کیلئے۲۱کنٹینر ویگن فراہم کئے ہیں، جسے وادی کی باغبانی صنعت کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران۶ہزار ۴۰۰ٹن سے زائد سیب وادی کشمیر سے دہلی منتقل کئے گئے ہیں۔ اس کیلئے بوجی کورڈ ویگن اور پارسل کوچز استعمال کئے گئے جو اننت ناگ ٹرمینل سے روانہ ہوئے ۔
ان کے مطابق بری برہمنہ میں۲۱ویگن لوڈنگ کے لئے فراہم کئے گئے جن میں تقریباً ۷۶خصوصی کنٹینرز رکھے گئے ، ہر کنٹینر کا وزن۴۰کلو گرام تھا۔ اس اقدام کو کسانوں اور سیب کے تاجروں کے لئے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے ۔
سیب صنعت کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے جموں ریلوے ڈویژن نے لاسی پورہ (پلوامہ) کے کولڈ اسٹوریج یونٹس میں استعمال ہونے والے کریٹس اور ریکس کو برری برہمنہ ریلوے اسٹیشن سے اننت ناگ بھیجنے کا انتظام بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ ’پف پینلز‘ یعنی انسولیٹڈ اسٹیل پینلز بھی اننت ناگ میں اتارے گئے جو سیبوں کیلئے جدید درجہ حرارت کنٹرول اسٹوریج ہاؤسز بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے دہلی تک پارسل ٹرینوں کی سروس تیزی سے جاری ہے تاکہ خراب ہونے والے پھل محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ۱۱ستمبر کو یہ سروس باضابطہ شروع ہوئی جب دو پارسل کوچز، ایک جموں اور دوسرا دہلی کے آدرش نگر کے لئے روانہ کیا گیا۔
ان کے مطابق ہر پارسل کوچ میں تقریباً۲۳ٹن سامان لوڈ کیا گیا اور یہ ایک تاریخی پیش رفت تھی کیونکہ پہلی بار بڈگام سے دہلی کے آدرش نگر تک ایک پارسل کوچ محض ۲۱گھنٹوں میں پہنچ گیا، جبکہ دوسرا کوچ جموں صرف چھ گھنٹوں میں منزل مقصود تک پہنچ گیا۔
۱۵ستمبر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر سے دہلی کے لئے آٹھ پارسل کوچز پر مشتمل ایک خصوصی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ہر کوچ میں۲۳ٹن مالیت کا سامان لادا گیا تھا اور یہ کوچز سڑک ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں کہیں تیز رفتاری سے دہلی پہنچے ۔
عہدیداروں نے مزید بتایا کہ صرف سیب ہی نہیں بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لئے بھی پارسل سروس کو وسعت دی گئی ہے ۔ بری برہمنہ سے بڈگام تک اب تک۵۰۰ٹن سے زائد سرسوں کا تیل اور دیگر غذائی اجناس پہنچائے جا چکے ہیں تاکہ سڑک رابطوں میں تعطل کے باوجود ضروری رسد متاثر نہ ہو۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور:مسلح افواج کو مکمل آزادی دی گئی تھی: راج ناتھ

Next Post

’جی ایس ٹی بچت اْتسوہر گھر میں خوشی لائیگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

’جی ایس ٹی بچت اْتسوہر گھر میں خوشی لائیگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.