جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’چپ ہو یا شپ ملک میں ہی تیار کرنا ہوگا

’۱۰۰ مصیبتوں کا ایک ہی علاج ہے کہ اب ہمیں خود انحصار بننا چاہیے اور دنیا کے سامنے مضبوط کھڑا ہونا چاہیے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
’چپ ہو یا شپ ملک میں ہی تیار کرنا ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

‘ہمارا کوئی بڑا دشمن نہیں ہے ، حقیقی معنوں میں اگر ہمارا کوئی دشمن ہے تو وہ دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار ہے:مودی

بھاؤ نگر/۲۰ستمبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ’چپ ہو یاشپ‘انہیں ہندوستان میں ہی بنانا ہوگا۔
مودی نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ آج ہندوستان کا میری ٹائم سیکٹر بھی’نیکسٹ جنریشن ریفارمز‘کرنے جا رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے گجرات کے بھاؤ نگر میں کہا کہ آج سے ملک کے ہر بڑے پورٹ کو مختلف ڈاکیومنٹ سے مختلف پروسیز سے آزادی ملے گی۔ ون نیشن، ون ڈاکیومنٹ اور ون نیشن، ون پورٹ پروسیس، اب تجارت، کاروبار کو مزید آسان بنانے والی ہے ۔
مود ی نے کہا’’حال ہی میں، جیسا کہ ہمارے وزیر سربانند سونووال نے ذکر کیا، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران، ہم نے برطانوی دور کے کئی فرسودہ قوانین میں ترمیم کی ہے ۔ ہم نے میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ہماری حکومت نے پانچ سمندری قوانین کو نئے اوتار میں ملک کے سامنے پیش کیا ہے ۔ ان قوانین سے اور ان قوانین کے آنے سے شپنگ سیکٹر میں، پورٹ گورننس میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گی‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’اگر ہندوستان کو۲۰۴۷‘ جب ملک کی آزادی کی ۱۰۰سال مکمل ہوں گے‘تک ترقی یافتہ ہونا ہے ، تو ہندوستان کو خودکفیل ہونا ہی ہوگا۔ خودکفیل ہونے کے علاوہ ہندوستان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔ ہمارے۱۴۰کروڑ شہریوں کا ایک ہی عزم ہونا چاہئے ، چپ ہو یا شپ، ہمیں ہندوستان میں ہی بنانے ہوں گے ۔ ہندوستان صدیوں سے بڑے بڑے جہاز بنانے میں ماہر رہا ہے ۔ نیکسٹ جینریشن ریفارمز ملک کے اس بھولے ہوئے فخر کو دوبارہ واپس لانے میں مدد کریں گے ۔ گزشتہ دہائی میں ہم نے ۴۰سے زیادہ شپس اور آبدوزیں، نیوی میں انڈکٹ کی ہیں۔ ان میں سے ایک دو کے علاوہ تو یہ سب ہم نے ہندوستان میں ہی بنائی ہیں‘‘۔
مودی نے کہا’’آپ نے آئی این ایس وکرانت کے بارے میں سنا ہوگا۔ اتنا بڑا آئی این ایس وکرانت بھی ہندوستان میں ہی بنایا گیا ہے ، اسے بنانے کے لیے استعمال ہونے والا اعلیٰ معیار کا اسٹیل بھی ہندوستان میں بنایا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس صلاحیت ہے ، ہمارے پاس مہارت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ہمیں بڑے جہاز بنانے کے لیے سیاسی قوت ارادی کی ضرورت ہے ، اس کا بھروسہ میں ہم وطنوں کو دے رہا ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’ ملک کے میری ٹائم سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے کل بھی ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ ملک کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے ۔ حکومت نے اب بڑے جہازوں کو بنیادی ڈھانچے کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔ جب کسی شعبے کو بنیادی ڈھانچے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے تو اس سے نمایاں فائدہ ہوتا ہے ۔ اب بڑی شپ بنانے والی کمپنیوں کو بینکوں سے قرضے حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، انہیں شرح سود میں بھی رعایت ملے گی، انفراسٹرکچر فنانسنگ کے جتنے بھی اور فوائد ہوتے ہیں، وہ تمام کے تمام اس جہاز بنانے والی کمپنیوں کو بھی ملیں گے ۔ اس حکومتی فیصلے سے ہندوستانی شپنگ کمپنیوں پر بوجھ کم ہوگا اور انہیں عالمی مقابلے میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی‘‘۔
مودی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ہندوستان کو دنیا کی ایک بڑی سمندری طاقت بنانے کے لیے مزید تین بڑی اسکیموں پر کام کر رہی ہے ۔ ان تین اسکیمیں سے جہاز سازی کے شعبے کو مالی مدد ملنے میں آسانی ہوگی، ہمارے شپ یارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد کریں گی، نیز ڈیزائن اور معیار بہتر بنانے میں بھی کافی مدد ملنے والی ہے ۔ ان پر آنے والے برسوں میں ستر ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’مجھے یاد ہے کہ۲۰۰۷میں، جب میں یہاں وزیر اعلیٰ کے طور پر آپ کی خدمت کر رہا تھا، اس وقت گجرات نے شپ بلڈنگ کے مواقع کو لے کر ایک بڑے سیمینار کی میزبانی کی تھی۔ اسی دوران، ہم نے گجرات میں جہاز سازی کے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کیا تھا۔ اب، ہم ملک بھر میں جہاز سازی کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ یہاں موجود ایکسپرٹ جانتے ہیں کہ جہاز سازی کوئی عام صنعت نہیں ہے ؛ اسے عالمی سطح پر ’تمام صنعتوں کی ماں‘کہا جاتا ہے کیونکہ یہ متعدد متعلقہ شعبوں کی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسٹیل، مشینری، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل، پینٹس اور آئی ٹی سسٹم جیسی صنعتوں کو جہاز رانی کے شعبہ کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں (ایم ایس ایم ای) کے لیے اہم فوائد پیدا ہوتے ہیں۔ تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہاز سازی میں لگائے گئے ہر روپے سے تقریبا دوگنا معاشی منافع حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شپ یارڈ میں پیدا ہونے والی ہر ملازمت سپلائی چین میں چھ سے سات نئی ملازمتوں کا باعث بنتی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ جہاز سازی کی۱۰۰ملازمتیں متعلقہ شعبوں میں۶۰۰سے زیادہ ملازمتوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ اتنا بڑا ملٹی پلائر افیکٹ شپ بلڈنگ کا ہوتا ہے ۔
مودی نے مزید کہا کہ جہاز سازی کے لیے درکار ضروری مہارتوں کو مضبوط کرنے کے لیے مرکوز کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) اس پہل میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور میری ٹائم یونیورسٹی کے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حالیہ برسوں میں ساحلی علاقوں میں بحریہ اور این سی سی کے درمیان تال میل کے ذریعے نئے فریم ورک تیار کیے گئے ہیں۔ ان این سی سی کیڈٹس کو نیوی کے ساتھ ساتھ کمرشل سیکٹر کے کرداروں کے لیے بھی تیار کیاجائے گا۔ آج کا ہندوستان، ایک الگ مزاج سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ہم جو ہدف مقررکرتے ہیں، اسے اب وقت مررہ سے پہلے مکمل کرکے بھی دکھاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان عالمی بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، دنیا میں ہمارا کوئی بڑا دشمن نہیں ہے ، حقیقی معنوں میں اگر ہمارا کوئی دشمن ہے تو وہ دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار ہے اور ہمیں مل کر ہندوستان کے اس دشمن، انحصار کے دشمن کو شکست دینا ہوگی۔
مودی نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور دنیا تحفظ پسندی اور من مانی اقتصادی پابندیوں کے چکر میں پھنس رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ’’اگر ہم دوسروں پر انحصار کرتے رہے تو ہماری عزت نفس مجروح ہو گی۔ ہم۴ء۱بلین شہریوں کا مستقبل دوسروں پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم ملک کی ترقی کے عزم کو دوسروں کے انحصار پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم آنے والی نسلوں کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگا سکتے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے درمیان مودی مسلسل ملک سے سودیشی اور خود انحصاری کو ایک مشن کے طور پر اپنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے غیر ملکی انحصار کو ناکامی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک پر جتنا زیادہ انحصار ہوگا، ناکامی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک کو خود انحصار کرنا ہوگا۔
ایک گجراتی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ ۱۰۰مصیبتوں کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے خود انحصار ہندوستان۔ اس کے لیے ہمیں چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا۔اب ہندوستان کو خود انحصار بننا چاہیے اور دنیا کے سامنے مضبوط کھڑا ہونا چاہیے ‘‘۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

Next Post

رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین کو وادی میں پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی:کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین کو وادی میں پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی:کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.