جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ادھم پور میں فوجی جوان شہید دو دیگر زخمی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۲۰ستمبر
جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور کے کانجی علاقے میں جمعے کی شام سے جاری مسلح تصادم کے دوران ایک فوجی جوان شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فوج نے وسیع جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی مزید تیز کر دی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعے کی شام سیکورٹی فورسز نے کانجی علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی مہم شروع کی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔
فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ابتدائی فائرنگ کے دوران تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے اگر چہ انہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دافدار بلدیو چند نامی فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے باعث جمعے کی رات آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا، لیکن ہفتے کی صبح سویرے دوبارہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مزید کئی دیہات اور جنگلاتی حصوں کو گھیرے میں لے کر فرار کے تمام راستے سیل کر دیے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو نکلنے کا موقع نہ مل سکے ۔
ادھر فوج کی وائٹ نائٹ کور نے شہید فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا’’وائٹ نائٹ کور اور تمام اہلکار کانجی، ادھم پور میں جاری آپریشن کے دوران اپنی جان نثار کرنے والے دافدار بلدیو چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ ادھم پور، جسے جموں خطے کا ایک حساس ضلع سمجھا جاتا ہے ، میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو مکمل طور پر کلیئر نہ کر دیا جائے ۔ مقامی لوگوں کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایک سینئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوان بلدیو چند کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔
اس دوران لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بہادر فوجی اہلکار، لانس نائیک بلدیو چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اْدھم پور کے کنجی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’بہادر لانس نائیک بلدیو چند کی ناقابلِ تسخیر جرأت کو سلام، جنہوں نے اْدھم پور میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران قوم کے لئے اپنی جان قربان کی۔ احسان مند قوم ہمیشہ ان کی شجاعت اور فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم کی مقروض رہے گی۔ ہم اس غم کی گھڑی میں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایجنسیز‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا

Next Post

وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
وقف بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف کی تلاش میں ایک اہم لمحہ :مودی

وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.