سرینگر/۳۰جون
جموں کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ مونسون جموں پہنچ گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باعث جموں میں آج سے ہی رک رک کر بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں میں خاص طور پر صبح کے وقت پانچ جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
ادھر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲۲ئ۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ئ۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۳۱ئ۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ئ۲ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱۵ئ۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ئ۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱۹ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ئ۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ئ۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ئ۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۱۰ئ۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۲۶ئ۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے جہاں بچے ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگ سیاحتی مقامات کا بھی بڑی تعداد میں رخ کر رہے ہیں