جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سُنا ہے اُن کے در پر جانے…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-17
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ُ ُسنا ہے اُن کے در پر جانے سے مسئلے حل ہوتے ہیں… اور اس لئے ہوتے ہیں کہ وہاں نہ صرف ان مسئلوں کو سنا جاتا ہے… ان کی شنوائی ہوتی ہے… بلکہ ان مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش بھی ہو تی ہے… ایسی کوشش جس سے مسئلہ حل ہوں ۔ اسی لئے تو اب دن بہ دن اس در پر جانے والوںکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے…کہ لوگ جوق در جوق ان کی طرف جا رہے ہیں… اور ہاں یہ بھی سچ ہے کہ اتنی بڑ تعداد میں لوگوں کو آتے دیکھ کر صاحب… بڑے صاحب خوش نہیں بلکہ بہت زیادہ خوش ہو رہے ہیں… اس لئے بھی ہو رہے ہیں کیونکہ جو کنفیوژن تھا… کچھ دیر کیلئے ہی سہی ‘ لیکن اللہ میاں کی قسم کنفیوژن تھا… اس کنفیوژن کی وجہ سے لوگوں نے اس در پر آناجانا… دستک دینا چھوڑ تو نہیں دیا تھا … لیکن ہاں ساتھ میں ایک اور در پر بھی دستک دینے لگے تھے… اس امیداور یقین کے ساتھ کہ … کہ شاید اب اس درپر جانے سے بھی ان کی بگڑی بات بن جائیگی … لیکن لوگوں کو کیا معلوم تھا کہ وہاں بات بنتی نہیں بلکہ مزید بگڑ جاتی ہے… اوراگر کسی کو اپنی بات کو بگاڑنے کا اتنا ہی شوق ہے تو… تو وہ ایک بار آزما کر تو دیکھ لے… وہاں جا کر تو دیکھ لے ‘خود ان کو ان کی غلطی کا احساس ہو جائیگا جیسے بہت سارے لوگوں کو ہوا ہے… اور اسی لئے انہوں نے واپس اُس در پر دستک دی ہے… دستک دے رہے ہیں جس در پر وہ گزشتہ پانچ برسوں سے دیتے آئے ہیں… ہمار ا مشورہ ہے… صاحب… چھوٹے صاحب ‘ جن کی شکایت رہتی ہے کہ انکے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے… ان کے ہاتھ بالکل خالی ہیں…ہمارا نہیں مشورہ ہے کہ …کہ ان کے ہاں مسائل کا انبار ہے‘ہمالیہ ہے … ان کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے… ان کے مسائل بڑھ رہے ہیں… اس لئے بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ لوگوں کے مسائل کم نہیں کرپا رہے ہیں… ہمارا ان کو مشورہ ہے کہ اگر عام لوگوں کی بات… بڑے صاحب کے در پر جانے سے بن جاتی ہے… پھریہ تو عام نہیں بلکہ چھوٹے صاحب ہیں…کیوں نہ یہ بھی ایک آدھ بار بڑے صاحب کے در پر دستک دیں… حاضرہو کرحاضری دیں … کیا معلوم کہ ان کے مسائل بھی… جی ہاں ان کے مسائل بھی حل ہو جائیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں ذبح خانے پھر سے فعال کئے جائیں

Next Post

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.