بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دیپک ہڈا نے عالمی کپ کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-30
in کھیل
A A
دیپک ہڈا نے عالمی کپ کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

ڈبلن// جنوبی افریقہ کے خلاف آخری سیریز میں دنیش کارتک نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دعویٰ پیش کیا تھا، اب آئرلینڈ میں دیپک ہڈا نے ٹاپ آرڈر کے لیے اپنی دعویداری پیش کی ہے۔
دیپک نے آئرلینڈ کے خلاف 57 گیندوں میں 104 رن بناکر عالمی کپ کے لئے اپنے مضبوط دعویداری پیش کی ہے۔ پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز بنے ہڈا نے میچ کے بعد کہا، "میں جارحانہ انداز میں اور حالات کے مطابق کھیلنا پسند کرتا ہوں۔ آج کل مجھے ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنے کا موقع مل رہا ہے، تو میرے پاس وقت ہے اورمیں حالات کے مطابق بلے بازی کررہا ہوں۔”
بارش سے متاثرہ پہلے ٹی 20 میچ میں، انہوں نے 29 گیندوں میں 47 رن بنا کر بھارت کو 12 اوورز کے میچ میں 109 رنوں تک پہنچایا تھا۔ دو دن بعد، ایک دھوپ والی دوپہر کو، ہڈا کو اپنے شاٹس کی رینج دکھانے کا پوراموقع مل گیا اور وہ سریش رینا، روہت شرما اور کے ایل راہل کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لیے سنچری بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن گئے۔
منگل کو حالات ایسے تھے کہ اتوار کی طرح یہاں زیادہ سیم اور سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملی لیکن باونس اچھاتھا۔ جب ایشان کشن کریز سے باہر آ کر مارک ایڈر کو مارنے گئے تو گیندباز کی اس گیند نے اچھال لیا اورگیند بلے کا کنارا لے کر پیچھے چلی گئی۔ پانچ گیندبعد ایڈر نے ایک بہترین باونسر ڈالی جو اینگل کے ساتھ ہڈا کے اگلے کندھے کی طرف آئی۔ زیادہ تر بلے باز ایسی گیند پر ڈفینس ہی کرتے ہیں لیکن ہڈا بہت تیزی سے پوزیشن میں آئے، وہ ہلکا سا شفل ہوئے اورگیند کی لائن میں آکراسکوئر لیگ باؤنڈری کی طرف ہک کردیا۔
یہ ایک اشارہ ہونا چاہیے تھا لیکن آئرلینڈ کے گیند باز اس سگنل کو نہ سمجھ سکے۔ جب بھی گیند باز باؤنس کرتے، ہڈا طاقت کے ساتھ گیند کو واپس بھیجتے۔ ہڈا نے شارٹ یا شارٹ آف گڈ لینتھ پر 13 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔ جب آئرش گیند باز آگے گیند کرتے تو ہڈا فرنٹ فٹ پر آکراسٹریٹ یا ایکسٹرا کور کی طرف ڈرائیو کھیل دیتے۔ اس کے بعد انہوں نے تیزگیندباز اوراسپنروں پر خود ہی لینتھ بناکر کھیلناشروع کردیا۔ کیون پیٹرسن کے انداز میں قدم نکال کر کٹ لگاکر انہوں نے 10ویں اوور میں 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ہڈا تیزی سے 60، 70 اور 80 رنز تک پہنچ گئے اور اپنی پہلی سنچری کی طرف بڑھتے ہوئے تھوڑا سا سست ہوگئے۔ 91 سے 100 رنوں تک پہنچنے کے لئے انہیں 10 گیندیں لگیں۔ جب ہڈا 55 گیندوں میں سنچری مکمل کی تو انہوں نے آسمان کی طرف دیکھا اورمالاہائیڈ بھیڑاورہندوستانی ڈگ آؤٹ سے تالیوں سے گڑگڑاہٹ میں میدان گونج اٹھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا کی شروعات !

Next Post

ہندوستان نے آئرلینڈ کے خلاف سنسنی خیز جیت کے ساتھ سیریز 0-2 سے جیت لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
دیپک ہڈا نے عالمی کپ کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا

ہندوستان نے آئرلینڈ کے خلاف سنسنی خیز جیت کے ساتھ سیریز 0-2 سے جیت لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.