سرینگر/۲۹جون
وادی کشمیر دو برسوں کے وقفے کے بعد۰۳جون سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے ۔
ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یاترا کے خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے گذشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال دو سے تین گنا زیادہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی ہے ۔
یاترا کے دونوں روٹس جموں، پہلگام، امرنانھ اور جموں، بالتل،امرتاتھ کی حفاظت کے لئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورس، فوج اور جموں وکشمیر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔
اگست سال۲۰۹۱میں دفعہ۳۷۰اور۳۵اے کی تنسیخ کے بعد شری امرناتھ یاترا کو بیچ میں ہی معطل کیا گیا تھا اور بعد ازاں دو برسوں کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر نافذ لاک ڈا ¶ن اس یاترا میں مانع ہوا تھا۔
یاترا سے ایک روز قبل بالتل اور ونون بیس کیمپوں میں سرگرمیاں عروج پر ہیں ان ہی بیس کیمپوں سے یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوں گے ۔
یاترا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر اور دیگر اضلاع کی شاہرا ¶ں پر نئے سیکورٹی بنکر تعمیر کئے گئے ہیں نیز زمینی سطح پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی، جو یاترا کی تین سطحی سیکورٹی بندوبست کا حصہ ہیں، کے علاوہ یاترا کی چوبیس گھنٹے نگرانی رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر نشین ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے بتایا”امسال یاترا کی حفاظت کے لئے سب سے زیادہ اور بہتر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں“۔انہوں نے کہا”امسال زمینی سطح پر زیادہ تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ تکنیکی نگرانی پر زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے “۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہمارے رد عمل میں وقت کم لگے گا۔
موصورف عہدیدار نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون نگرانی، ریڈیو فری کیونسی آئیڈنٹی فکیشن چپس امسال سیکورٹی بندوبست کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا”سٹکی بم اور ڈرون حملے یاترا کو در پیش نئے چلنیجز ہیں جن سے نمٹنے کے لئے یاترا کے دونوں روٹس پر انٹی ڈرون سسٹمز نصب کئے گئے ہیں“۔
گذشتہ ہفتے ایک فوجی افسر کا کہنا تھا کہ امسال یاترا کو زیادہ خطرات لاحق ہونے کا خیال کیا جا رہا ہے ۔
سیکورٹی عہدیدار نے کہا کہ امسال یاترا کے لئے کئے گئے انتطامات اور اس کو در پیش خطرات کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ بنیادوں پر میٹنگوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران۳۵۰پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے ۔
امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے جہاں پہلی دفعہ،آر او پی پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے