منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان اور یورپی یونین مل کر دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in قومی خبریں
A A
ہندوستان اور یورپی یونین مل کر دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور یورپی یونین نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ،عالمی انسداد دہشت گردی فورم (جی سی ٹی ایف) اور فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) جیسے کثیر جہتی اداروں میں آواز اٹھانے پر اتفاق ظاپر کیا ہے ۔ دونوں فریقوں نے سرحد پار دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور ٹھوس کارروائی کی ضرورت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ یورپی یونین اور ہندوستان کے انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ (سی ٹی) کی 15ویں میٹنگ منگل کو برسلز میں منعقد ہوئی۔ ان مذاکرات کی مشترکہ صدارت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (انسداد دہشت گردی) کے ڈی دیول اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس میں سکیورٹی اور دفاعی پالیسی کے ڈائریکٹر میکیج اسٹیڈجیک نے کی۔
میٹنگ میں، دونوں فریقوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور یورپی یونین نے معصوم شہریوں کی ہلاکت پر ہندوستان کے ساتھ تعزیت کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے سرحد پار دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کے لیے مستقل اور جامع کارروائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی انسداد دہشت گردی فورم (جی سی ٹی ایف) اور فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) جیسے کثیر الجہتی فورمز میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے ملکی، علاقائی اور عالمی خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں عدم استحکام اور تنازعات دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کو پنپنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
یورپی یونین اور ہندوستان نے اپنی متعلقہ انسداد دہشت گردی پالیسیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ، آن لائن بنیاد پرستی کو روکنا اور نامزد دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں معلومات کا مسلسل تبادلہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کی۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی اگلی میٹنگ نئی دہلی میں ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن پون کھیڑا سے بدلہ لے رہا ہے : کانگریس

Next Post

وزیراعظم کی نیپالی عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
برہموس نے پاکستان کی نیندیں اڑا دیں

وزیراعظم کی نیپالی عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.