سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں سڈکو کے کولڈ سٹور عمارت کی چھت سے گرنے کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاسی پورہ میں گذشتہ شام دیر گئے دو غیر مقامی مزدور سڈکو کے لوڈ سٹور عمارت کی چھت سے گر گئے ۔
ذرائع نے کہا کہ گر چہ دونوں کو علاج و معالجے کیلئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت ۱۸سالہ لدوا کمار ولد سکھاری کمار اور۲۵سالہ کمال کمار ساکنان سون بہار کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔