ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گاندربل میں پنڈت لڑکی کی شادی کی تقریب میں مسلمانوں کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in مقامی خبریں
A A
گاندربل میں پنڈت لڑکی کی شادی کی تقریب میں مسلمانوں کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
کشمیر اپنے قدرتی حسن و جمال کے باعث ہی دنیا کے گوشہ و کنار میں مشہور نہیں ہے بلکہ کشمیری لوگ مہمان نوازی، انسان دوستی اور سب سے بڑھ کر مذہبی رواداری جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کے لئے بھی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں جن کو وہ ہر حال میں قائم و دائم رکھے ہوئے ہیں۔
مذہبی رواداری کی صدیوں پرانی روایت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لار علاقے میں ایک پنڈت لڑکی کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں بھر پورحصہ لیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ لار علاقے میں مینو کماری دختر آنجہانی پنڈت موہن لال کی شادی خانہ آبادی کی تقریب تھی جس میں مسلمانوں نے بھر پور شرکت کی۔
لوگوں نے کہا کہ مقامی مسلمانوں نے پنڈت لڑکی کی شادی کی ہر رسم میں شرکت کی اور اپنے پنڈت لوگوں کے ساتھ اکھٹے کھانا بھی کھایا۔
ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ہم چار دنوں تک اپنی اس بہن کی شادی کی تقریب میں شریک رہے ۔انہوں نے کہا’’یہ ہماری صدیوں پرانی روایت ہے جس کے تحت یہاں رہائش پذیر مسلمان اور پنڈت ایک دوسرے کی خوشی یا غم کی تقریبوں میں شریک ہوتے ہیں‘‘۔
اس دوران سناتھن دھرم سبھا ضلع گاندربل کے صدر‘ بدری ناتھ بٹ نے بتایا کہ یہ شادی کی تقریب چار دنوں پر محیط تھی اور اس دوران یہاں کے مسلمانوں مرد و زن نے اس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پنڈت لڑکی کی شادی کی تقریب کی تمام رسوم میں مسلمانوں نے شرکت کی۔
بٹ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سالہا سال سے اکھٹے رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی تقریبوں خواہ وہ تہوار ہوں، شادیاں ہوں یا غم کی کوئی تقریب ہو، میں شریک ہوتے ہیں۔
شادی کے موقع پر مقامی مسلمان خواتین کو روایتی ’ون ون‘گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر انتظامیہ یا ڈائریکٹر جنرل پولیس کو بسنت رتھ کا استعفیٰ نہیں ملا :حکام

Next Post

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدور ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدور ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.