ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

زلزلے سے۲۲۰۰؍اموات کے بعد طاقتور آفٹر شاکس سے افغانستان دہل گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

مشرقی افغانستان میں رواں ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں۲۲۰۰؍اموات کے بعد خطرناک آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جمعے کی رات آنے والے متعدد آفٹر شاکس سے مزید اموات اور تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا ہے کہ۱۲گھنٹے کے دوران دو طاقتور جھٹکوں نے مشرقی افغانستان کو ہلاکر رکھ دیا، جس سے مزید اموات اور تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،۴روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد تقریباً ۲۲۰۰تک جاپہنچی ہے ۔
جی ایف زیڈ کے مطابق جمعہ کو جنوب مشرقی افغانستان آنے والے زلزلے کی شدت ۴ء۵ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز۱۰کلومیٹر زیر زمین تھا۔
یہ جھٹکے ان دو زلزلوں کے بعد آئے جنہوں نے پہلے ہی جنگ، غربت اور کم ہوتی امداد سے پریشان اس جنوبی ایشیائی ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے ، طالبان انتظامیہ نے جمعرات تک ہلاکتوں کی تعداد۲۲۰۵اور زخمیوں کی تعداد۳۶۴۰بتائی۔
رائٹرز کے ایک عینی شاہد نے کہا کہ ننگرہار صوبے میں مسلسل جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اور نقصان کی تفصیلات ابھی جمع کی جا رہی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کو افغانستان میں زلزلے کے۳جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا پہلا آفٹر شاک جلال آباد کے شمال مشرق میں۳۵کلومیٹر کے فاصل پر آیا جس کی شدت ۹ء۴اور گہرائی ۱۰کلومیٹر تھی، زلزلے کا دوسرا جھٹکا اسد آباد کے جنوبی مغرب میں۳۹کلومیٹر کے فاصل پر آیا، جس کی شدت ۴ء۵اور گہرائی۱ء۹کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ تیسرا آفٹر شاک اسد آباد کے جنوب مغرب میں۴۸کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، جس کی شدت۸ء۴؍اور گہرائی۱۰کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رواں ہفتے آنے والے پہلے زلزلے کی شدت۶ریکارڈ کی گئی تھی جو اتوار کی رات۱۲بجے سے چند منٹ پہلے۱۰کلومیٹر کی کم گہرائی پر آیا تھا، اس زلزلے کو افغانستان کی دہائیوں کی بدترین آفات میں شمار کیا گیا، جس نے ننگرہار اور کنڑ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔
منگل کو۵ء۵شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے خوف و ہراس پھیلا دیا اور امدادی کارروائیوں کو متاثر کیا، کیونکہ پہاڑوں سے پتھر لڑھک کر سڑکوں پر آ گئے اور دور دراز دیہات کا راستہ منقطع ہوگیا۔
چونکہ گھروں کی تعمیر زیادہ تر کچی اینٹوں، پتھروں اور لکڑی سے ہوتی ہے اس لیے جھٹکوں کے خطرے کے پیشِ نظر کئی خاندانوں نے گھروں میں واپس جانے کے بجائے کھلے آسمان تلے رہنے کو ترجیح دی۔
ننگرہار صوبے کے محکمہ صحت کے ترجمان نقیب اللہ رحیمی نے بتایا کہ جمعرات کے زلزلے کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوا ضلع میں تھا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ نقصان ہوا ہے ۔
گزشتہ زلزلوں نے دونوں صوبوں کے دیہات کو ملیا میٹ کر دیا۶۷۰۰سے زائد مکانات تباہ ہوگئے اور جمعرات کو امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالتے رہے ۔
زلزلے سے متاثرہ خطے میں زندہ بچ جانے والے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر اداروں نے خوراک، طبی امداد اور پناہ گاہوں کی سخت ضرورت کی وارننگ دی ہے ۔ یہ زلزلے زیادہ تر ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں آتے ہیں جہاں بھارتی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی باکسنگ: سمت اور نیرج نے مختلف انداز میں جیت درج کی

Next Post

ٹرمپ کا امریکی وزارتِ دفاع کا نام محکمہ جنگ رکھنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post

ٹرمپ کا امریکی وزارتِ دفاع کا نام محکمہ جنگ رکھنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.