جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-10
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

ویلنگٹن، 9 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدّت پکڑتی ’’اسرائیلی کاروائیاں‘‘ پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’اسرائیلی اقدامات میں واضح طور پر ایسی شدت پیدا ہوئی ہے جو پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘‘
پیٹرز نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ان بستیوں کی توسیع دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کی بھی سخت مذمت کی اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیٹرز نے کہا ہے کہ ’’نیوزی لینڈ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور آبادکاروں کے پُرتشدد حملوں کو روکے اور ان کے خلاف کارروائی کرے، اور امن کے امکانات کو مزید کمزور کر سکنے کے اہل اقدامات سے پرہیز کرے۔‘‘
پیٹرز نے زور دیا ہے کہ الحاق کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات یا فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر مبنی دھمکی آمیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں لہٰذا ویلنگٹن انہیں سختی سے مسترد کرتا ہے ۔
نیوزی لینڈ کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے پیٹرز نے کہا ہے کہ یہ حل، اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کی’’بہترین امید‘‘ ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز قبل ازیں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت محدود کرنے کے لیے اقدامات کرنےکا اعلان کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

Next Post

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
Next Post
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.