جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں سیلابی صورتحال :’پچھلے ۱۱ سال ضائع ہو ئے ہیں

جہلم اور فلڈ چینل کی ڈریجنگ کی گئی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں سیلابی صورتحال :’پچھلے ۱۱ سال ضائع ہو ئے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو۲۰۱۴ کے سیلاب کے بعد جموں کشمیر میں اقتدار میں رہنے والوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے وادی میں دوبارہ سیلاب نہ آنے کو یقینی بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ پچھلے ۱۱سال’ضائع‘ ہوئے اور زور دے کر کہا کہ اگر دریائے جہلم اور اس کے فلڈ چینل کی ڈریجنگ کی گئی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔
وزیر اعلیٰ نے شہر کے سیلاب زدہ لَسجن علاقے کے دورے کے بعد صحافیوں سے کہا’’ہمیں یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ۲۰۱۴کے سیلاب کے بعد کشمیر میں کیا کیا گیا۔ جو یہاں حکومت کر رہے تھے انہوں نے کچھ نہیں کیا جس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا کہ سیلاب دوبارہ نہ آئے‘‘۔
دریائے جہلم جمعرات کی صبح ضلع بڈگام کے شالینہ مقام پر اپنے کناروں سے باہر آگیا، جس کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ۲۰۱۴ کے بعد کے۱۱ سال ’ضائع‘ ہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، کیونکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’خدا کا شکر ہے کہ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن جائیداد کو نقصان پہنچا ہے، جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اگر ان ۱۱برسوں میں جہلم اور فلڈ چینل کی ڈریجنگ کی گئی ہوتی تو ہم اس صورتحال کا سامنا نہ کرتے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھیں گے تاکہ کشمیر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم بھیجی جائے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’مرکز کی ایک ٹیم جموں ڈویڑن کے ۱۰ اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لینے آ رہی ہے۔ میں وزیر داخلہ کو خط لکھوں گا کہ وہی ٹیم وادی کے اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کشمیر بھی بھیجی جائے‘‘۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے بڈگام اور سری نگر کے نواحی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کشتی کے ذریعے اندرونی دیہات تک پہنچ کر عوامی مشکلات کا براہِ راست مشاہدہ کیا اور انتظامیہ کو فوری طور پر پانی میں محصور کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ عارضی رہائش گاہوں میں صاف پانی اور دیگر لازمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ، مشیر اور متعلقہ اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔
عمر عبداللہ نے مقامی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ریسکیو اور بحالی کے کام تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کا رجحان

Next Post

چین ایشیائی بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post

چین ایشیائی بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.