پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شکیب الحسن ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-26
in کھیل
A A
شکیب الحسن ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

اینٹیگا، 25 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کے عظیم کھلاڑی شکیب الحسن کیریبین پریمیئر لیگ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا کی جانب سے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف جیت میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔
بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی جانب سے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ شکیب الحسن نے 11 رنز دے کر 2 اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد بیٹنگ میں بھی انہوں نے 25 رنز بنائے۔ 137 رنز کا ہدف ان کی ٹیم نے 2 گیندیں باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔ اسی دوران شکیب نے اس مقابلے میں ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے 3 وکٹیں حاصل کر کے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے 500 وکٹ مکمل کر لیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ راشد خان، ڈوین براوو، سنیل نرائن اور عمران طاہر انجام دے چکے ہیں۔ شکیب پہلے لیفٹ آرم اسپنر ہیں جنہوں نے ٹی20 فارمیٹ میں 500 وکٹ حاصل کیے ہیں۔
شکیب الحسن واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 100 سے زائد وکٹیں اور 2500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے لیے انہوں نے 129 ٹی20 میچ کھیلے، جن میں 2551 رنز اور 149 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ کسی اور کھلاڑی نے اب تک ٹی20 انٹرنیشنل میں 100 سے زائد وکٹ اور 1000 سے زائد رنز ایک ساتھ نہیں بنائے۔
38 سالہ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کے لیے اب تک اپنے کیریئر میں 71 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ میں انہوں نے 5 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کے ساتھ 4609 رنز بنائے اور 246 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے میں شکیب نے 9 سنچریاں اور 56 نصف سنچریوں کی بدولت 7570 رنز بنائے اور 317 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

Next Post

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدر کی طرف سے گرامی نامہ موصول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدر کی طرف سے گرامی نامہ موصول

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدر کی طرف سے گرامی نامہ موصول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.