پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی سی بی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتانوں کی تبدیلی کی تردید

پی سی بی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتانوں کی تبدیلی کی تردید کراچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-26
in کھیل
A A
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ترجمان پی سی بی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ کرکٹ بورڈ شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔
ترجمان پی سی بی نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو دینے غور نہیں کر رہا ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی پلیئر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے، اس حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے یہ خبر دی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کی دونوں فارمیٹس میں کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔۔ خیال رہے کہ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2023 میں شان مسعود کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 فارمیٹ میں قیادت سونپی گئی تھی۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 10 میچز کھیلے، 8 میں ٹیم کو شکست ہوئی جب کہ 2 میچز میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اکتوبر 2024 میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا کر محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔
وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ون ڈے میچز کھیلے، جس میں سے پاکستان کو 8 میں فتح جب کہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹی 20 میں پاکستانئ ٹیم نے رضوان کی قیادت میں 4 میچز کھیلے، چاروں میں ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

 

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

ہماری ٹیم راجگیر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی: ہرمن پریت سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post

ہماری ٹیم راجگیر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی: ہرمن پریت سنگھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.