جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

حکومت نے ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان میچ کو ہری جھنڈی دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in کھیل
A A
حکومت نے ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان میچ کو ہری جھنڈی دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نئی دہلی، 21 اگست (یواین آئی) حکومت نے اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے یک روزہ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کی اجازت دے دی ہے حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان دوطرفہ مقابلوں کے لیے نہ تو پاکستان کی میزبانی کرے گا اور نہ ہی اس کا دورہ کرے گا، لیکن اس کے ایتھلیٹس اور ٹیمیں ان کثیر جہتی مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں جن میں پاکستان بھی شریک ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
نوجوان امور اور کھیل کی وزارت نے ایک بیان میں یہ ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات پر ہندوستان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔ تاہم اس بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا ہندوستانی کھلاڑی پاکستان میں منعقدہ کثیر جہتی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔
یہ بیان متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے آغاز سے تین ہفتے سے بھی کم وقت پہلے سامنے آیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور کم از کم ایک بار (14 ستمبر کو دبئی میں) آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں تین مرتبہ آمنا سامنا کرسکتی ہیں۔ اپریل میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلا کرکٹ میچ ہوگا۔
ایسے ماحول میں ہندوستان میں پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے تمام روابط ختم کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ جولائی میں لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران، جو ریٹائرڈ کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ تھا، ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے میچ منسوخ کردیا تھا۔
حکومت ہند کے مؤقف کی وضاحت کے بعد ٹیم انڈیا کو اب ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی بنیادی طور پر ہندوستان کو کرنی تھی لیکن جولائی میں اسے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔
وزارت نے بیان میں کہا، ’’جہاں تک ایک دوسرے کے ملک میں دوطرفہ کھیلوں کے انعقاد کا سوال ہے، ہندوستانی ٹیمیں پاکستان میں کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی اور نہ ہی ہم پاکستان کی ٹیموں کو ہندوستان میں کھیلنے کی اجازت دیں گے۔‘‘
وزارت نے مزید کہا، ’’ہندوستان ہو یا بیرون ملک، بین الاقوامی اور کثیر قومی مقابلوں کے حوالے سے ہم بین الاقوامی کھیلوں کے اداروں کے اصولوں اور اپنے کھلاڑیوں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہیں۔ ہندوستان کو ایک معتبر میزبان ملک کے طور پر ابھارنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہماری ٹیمیں اور کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیں جن میں پاکستان کی ٹیمیں یا کھلاڑی شامل ہوں۔ اسی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے کثیر جہتی ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں گے۔‘‘
بیان کے مطابق، ’’ہندوستان کو بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک پسندیدہ مقام بنانے کی غرض سے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، ٹیکنیکل اسٹاف اور بین الاقوامی کھیلوں کے اداروں کے عہدیداروں کے لیے ویزا عمل کو آسان بنایا جائے گا۔ ان عہدیداروں کو ان کے عہدے کی مدت کے مطابق پانچ سال تک کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا تاکہ ملک کے اندر اور باہر ان کی آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ روایت کے مطابق، ان اداروں کے سربراہوں کو ہندوستان کے دورے پر پروٹوکول اور شائستہ طریقہ کار کے مطابق خوش آمدید کہا جائے گا۔‘‘
ہندوستان اور پاکستان نے 2012 کے بعد سے کسی بھی طرز کی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، لیکن ورلڈ کپ، ٹی-20 ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں کئی بار ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکی ہیں۔
پاکستان نے 2016 میں ٹی20 ورلڈ کپ اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ تاہم ہندوستان نے 2025 چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ اس وقت سیمی فائنل اور فائنل سمیت سبھی میچ دبئی میں کھیلے گئے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 سے 2027 کے دوران باقی تمام آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے اس ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیف انڈر-17 خاتون چیمپئن شپ میں ہندوستان حریف بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے تیار

Next Post

شبھمن گل کے نائب کپتان بننے سے سنجو سیمسن کی جگہ کو خطرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
شبھمن گل کے نائب کپتان بننے سے سنجو سیمسن کی جگہ کو خطرہ

شبھمن گل کے نائب کپتان بننے سے سنجو سیمسن کی جگہ کو خطرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.