تھمپو (بھوٹان)، 21 اگست (یو این آئی) سیف انڈر-17 خاتون چیمپئن شپ 2025 میں نیپال کو 7-0 سے ہرا کر ہندوستان نے شاندار آغاز کیا۔ اب ہندوستان کا اگلا بڑا مقابلہ 22 اگست کو چانگلیم تھانگ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ہی اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیمیں رہی ہیں، دونوں نے چار فائنل کھیلے ہیں اور دو-دو بار خطاب جیتا ہے۔ پچھلے سال بنگلہ دیش نے ہندوستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرایا تھا۔
ہندوستان کی 15 سالہ گول کیپر منی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور کلین شیٹ برقرار رکھی۔ کوچ ایلیکزنڈرسن نے کہا کہ 7-0 سے جیتنا بڑی کامیابی ہے، لیکن ٹیم کو کھیل میں بہتری لانی ہوگی۔
انوشکا کماری نے دو شاندار گول کر کے ایم وی پی ایوارڈ جیتا۔ یہ ان کے لئے لگاتار دوسرا ٹورنامنٹ ہے جس میں وہ نمایاں رہی ہیں۔ ان کے ساتھ فاروَڈ نیرا چانو لنگجام نے بھی دو گول کر کے پہلا بڑا اثر چھوڑا۔
انوشکا کماری اور نیرا چانو لونگجم کی فارورڈ جوڑی نے دو گول اور ایک ایک اسسٹ کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انوشکا کو ان کی دو شاندار اسٹرائیکس کے لیے ایم وی پی منتخب کیا گیا ۔
دوسری طرف، منی پور کے امپھال مغربی ضلع کے کھونگھمپٹ گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ نیرا کے لیے ہندوستانی ٹیم کی جرسی میں یہ پہلے دو گول تھے۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد وہ بہت روئی تھیں لیکن اب وہ طلائی تمغہ جیتنے کے ایک اور موقع کا انتظار کر رہی ہیں۔






