محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جموں صوبے میں کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں۲۳سے۲۶؍اگست تک کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز اور بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں بادل پھٹنے ، سیلابی ریلے آنے اور لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے بھی خطرات ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۲۰سے۲۲؍اگست تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جموں صوبے کے جموں، ریاسی، اودھم پور، راجوری، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں کہیں کہیں۲۲؍ اگست کی شام کو بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ۲۳سے۲۶؍اگست تک جموں وکشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم اس دوران صوبہ جموں کے جموں، ریاسی، اودھم پور، راجوری، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع اور کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کہیں کہیں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں۲۷سے۳۰؍اگست تک موسم ایک بار پھر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں۲۳سے۲۶؍اگست تک کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز اور بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں بادل پھٹنے ، سیلابی ریلے آنے اور لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے بھی خطرات ہیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں، دریائوں اور کمزور تعمیراتی ڈھانچوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔