سرینگر/27جون
جموں وکشمیر بھاجپا کے صدر روندر رینا کا کہنا ہے کہ چناو آج نہیں تو کل ضرور ہونگے ۔
رینا نے کہاکہ بھاجپا چاہتی ہے کہ آج ہی انتخابات ہو کیونکہ ہم نے اپنی طرف سے پوری تیاری کی ہوئی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں پر الیکشن کے ذریعے ہی سرکار بنائی جاتی ہے ۔اُن کے مطابق الیکشن آج نہیں تو کل ضرور ہونگے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ کل کے بجائے آج ہی الیکشن ہو۔
رینا نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی‘ وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ہونگے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حد بندی کا معاملہ پورا ہونے کے بعد نئے ووٹر لسٹ ترتیب دئے جارہے ہیں جبکہ پولنگ بوتھوں کے حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے اور جوں ہی یہ سب پایہ تکمیل کو پہنچے گا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے باضابط طورپر چناو کا اعلان ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی اور وزیرا علیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بھاجپا اس بار پچاس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
بی جے پی ےونٹ صدر نے بتایا کہ جہاں تک چناو کا تعلق ہے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔