جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں ڈکیتی کا معاملہ حل‘۴ گرفتار، نقدی رقم اور ہتھیار بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-06
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

جموں//
جموں پولیس نے ڈکیتی کے ایک معاملے کو حل کرکے چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور تیز دھار والے ہتھیار اور کچھ نقدی رقم بر آمد کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ۲۶جولائی کو شکایت کنندہ نے مقامی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس پر دن دہاڑے حملہ کیا گیا اور اس کو لوٹ لیا گیا۔
ترجمان نے کہا’شکایت کنندہ کے بیان کے مطابق اسی روز دن کے قریب سوا تین بجے جب وہ اسکوٹی سے نروال منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ اسکوٹی اور موٹر سائیکل پر سوار۵سے۶؍افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اس کا پیچھا کیا‘۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزموں نے گجر نگر سے قاسم نگر تک اس کا پیچھا کیا اور وہاں فارسٹ پوسٹ کے نزدیک اس کو زبردستی روکا اور تیز دھار ہتھیار کا استعمال کرکے اس سے ۳۰ہزار روپے چھین لئے اور اس واقعے کے دوران اس کو زخمی بھی کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس اطلاع پر تیزی سے عمل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن باغ بہو نے شکایت کنندہ کو حقائق کی ویریفکیشن کے لئے طلب کیا اور اس کے تفصیلی بیان کو ریکارڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سی سی ٹی کیمرے اور مقامی ذرائع سے حاصل شدہ معتبر انفارمیشن کی مدد سے۶؍افراد کی نشاندہی کی گئی جن کی شناخت ابھی شرما ولد شام لال ساکن شاہ آباد کالونی باغ بہو، مصور ولد خالد رشید ساکن جوگی گیٹ جموں، عادل ولد خورشید احمد، ساکن شہیدی چوک، جگجوت سنگھ عرف کرن ولد اندر راج سنگھ ساکن تر کوٹہ نگر ایکسٹنشن حال محمود پور کے طور پر ہوئی ہے جبکہ مزید دو نابالغ ہیں، جن کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے چار ملزموں،جن کے نام ظاہر کئے گئے ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھینی گئی رقم میں سے ۱۲ہزار روپے اور اس جرم میں استعمال کئے جانے والے تیز دھار والے ہتھیاروں کو بھی بر آمد کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزموں کی اسکوٹی اور موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نابالغ ہیں اور ان کے اس جرم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۶تا۱۰؍اگست موسم گرم  رہنے اور ہلکی بارشوںکا امکان

Next Post

’پنچایت انتخابات پر ابھی تک کوئی سرکاری نوٹیفکیشن نہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن

’پنچایت انتخابات پر ابھی تک کوئی سرکاری نوٹیفکیشن نہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.