سرینگر/
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں بھی متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے ۳؍اگست تک کاشتکاری سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲؍اور۳؍اگست کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ جموں صوبے میں کچھ مقامات پر درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۴سے۶؍اگست تک دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے کے راجوری، ریاسی، اودھم پور، ڈوڈہ، جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں کہیں کہیں خاص طور پر صبح اور شام کے وقت تیز اور بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ۷سے۹؍اگست تک موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ۱۰؍اور۱۱؍اگست کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں جموں صوبے میں۴سے۶اگست تک کچھ مقامات پر تیز اور بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے ، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے۳؍اگست تک کاشتکاری سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔










