منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انٹرنیٹ کے دور میںکتابوں کی اہمیت اب بھی برقرار ہے: پردھان

’کشمیر ی علم و ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں‘اسی لیے یہاں  علمی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-03
in اہم ترین
A A
پردھان کے ہاتھوں ہندوستانی علمی روایت پر مبنی نصابی کتاب کا اجرا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر/
مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے دور میں بھی کتابوں کی اہمیت برقرار ہے ۔ کشمیری، گوجری و دیگر مقامی زبانوں کو دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکے ان کی وسعت کو ممکن بنایا جائے گا۔
مرکزی وزیر تعلیم یہاں چنار کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔
پردھان نے کہا کہ نیشنل بُک ٹرسٹ (این بی ٹی) اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) مل کر مختلف ریاستوں میں اسی طرز کے کتابی میلوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ مطالعہ کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے ۔
وزیر تعلیم نے کہا’’صدیوں سے کتابوں کی ایک الگ اہمیت رہی ہے ، اور آج بھی لوگ کتابوں کی طرف رجحان رکھتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے باوجود مطالعہ کا ذوق زندہ ہے ، جو ایک خوش آئند پہلو ہے ‘‘۔
پردھان نے مزید کہا کہ کشمیر نہ صرف ملک کا تاج ہے بلکہ یہاں کے لوگ علم و ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اسی لیے یہاں کتاب میلے جیسے علمی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے ۔
مرکزی وزیر تعلیم نے بتایا کہ جموںکشمیر میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیمیں لاگو کی جا رہی ہیں، جن سے ریاست میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، سیاحت کا شعبہ فروغ پا رہا ہے اور مقامی کاروبار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔
ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا’’۲۰۱۹سے قبل یہاں کے لوگوں کو مکمل نمائندگی حاصل نہیں تھی، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کے نتیجے میں آج جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘‘۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے لیے روشن مستقبل یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ۲۰۱۹ میں آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’جموں کشمیر میں کئی ایسے کام ہو رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ جمہوری نظام برسوں بعد بحال ہوا ہے۔ غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے متعدد اسکیمیں اور قوانین، جو پہلے یہاں نافذ نہیں ہوتے تھے، اب عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں‘‘۔
بعد ازاںصحافیوں سے بات کرتے ہوئے پردھان نے نشاندہی کی کہ آرٹیکل ۳۷۰ کے خاتمے سے قبل جموں و کشمیر میں کئی برسوں تک مقامی انتخابات نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا’’عوام کی نچلی سطح پر نمائندگی کا فقدان تھا، مگر اب آہستہ آہستہ جمہوری نظام بحال ہو رہا ہے‘‘۔
پردھان نے کہا کہ وادی میں معمولاتِ زندگی کی بحالی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا شعبہ بہتری کی طرف گامزن ہے، مقامی کاروبار مستحکم ہو رہے ہیں، اور نظام کے آگے بڑھنے سے جموں و کشمیر کی خوشحالی یقینی بنے گی۔
مرکزی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں لائبریری تحریک کو فروغ دینے کے لیے نیشنل بْک ٹرسٹ (این بی ٹی) مرکز کی مختلف اسکیموں کو نافذ کرے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سال کے چنار فیسٹیول تک جموں و کشمیر کی مقامی زبانوں میں کتابوں کا ترجمہ ملک کی دیگر زبانوں میں کیا جائے گا۔
پردھان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ چنار بک فیسٹیول کو ایک مستقل سالانہ تقریب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی کتابیں نئی نسل کو اپنی طرف مائل کرنے کی غیر معمولی طاقت رکھتی ہیں، اور یہی فیسٹیول اس کا ثبوت ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش

Next Post

کشمیر میں اگلے ۲۴گھنٹوں تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ

کشمیر میں اگلے ۲۴گھنٹوں تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.