ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-03
in اہم ترین
A A
چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر/
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور قومی کتاب ٹرسٹ آف انڈیا کے اشتراک سے سری نگر میں نو روزہ ‘چنار بُک فیسٹول’ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ یہ ادبی میلہ نہ صرف کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے بلکہ اس میں مشاعرے ، شامِ غزل، صوفیانہ کلام، بچوں کے پروگرام، اور معروف مصنفین سے ملاقات جیسی ہمہ جہت سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
کتاب میلے کے پہلے دن ہی طلبہ، نوجوانوں اور ادبی حلقوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میلے میں موجود مختلف اسٹالز پر ادب، تاریخ، سائنس، مذہب، فلسفہ، بچوں کے ادب اور دیگر موضوعات پر مبنی کتابوں کی وسیع رینج نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
بسکو اسکول کی ایک طالبہ رقیہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا’’چنار بُک فیسٹول نے ہمیں مطالعے کا نیا ذوق عطا کیا ہے ۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی کتابوں کی خوشبو اور اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے ‘‘۔
کتاب میلے کی خاص بات یہ رہی کہ طلبہ اور نوجوانوں کو منصفین اور قلمکاروں سے روبرو ہو کر گفتگو کا موقع ملا۔
ایم اے اردو کے طالب علم عرفان احمد بٹ نے کہا’’قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جس انداز میں اردو زبان کو فروغ دے رہی ہے ، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ اردو سے محبت کرنے والے افراد کے لیے یہ ادارہ مشعل راہ ہے ‘‘۔
منصف رشید خیالی نے میلے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’یہ کتاب میلہ سرینگر جیسے علمی و ادبی شہر میں بہت بڑی ادبی پیش رفت ہے ۔ یہاں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں وسیع ذخیرہ موجود ہے ۔ ہر عمر اور ذوق کے قارئین کو یہاں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا‘‘۔
اس میں بچوں کے لیے تفریحی و تعلیمی پروگرامز، اردو و کشمیری ادب پر نشستیں، اور شعری محافل کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
اردو زبان سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ میلہ علم، ادب اور تہذیب کے فروغ کی ایک اہم کوشش ثابت ہو رہا ہے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ آئندہ برس اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا اور اس کو سری نگر کے ادبی کیلنڈر کا مستقل حصہ بنایا جائے گا۔
اس سے قبل قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا ہے کہ نئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی ذوق کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار وادی میں ایک منفرد اور عملی نوعیت کا پروگرام منعقد ہو رہا ہے ۔
چنار کتاب میلہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس اقبال نے بتایا کہ ۷تا۹؍اگست تین روزہ ورکشاپ بعنوان’تخلیقی تحریر اور ادبی صلاحیتوں کی ترقی برائے نوجوان نسل‘کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وادی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر اقبال نے کہا’’یہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ ہم اسکولی بچوں کو یہ سمجھائیں کہ ایک اچھی کتاب کیسے لکھی جاتی ہے ۔ ہم انہیں تحریری اظہار، تخیل، پلاٹ سازی اور زبان کی خوبصورتی سے روشناس کرائیں گے تاکہ مستقبل میں وہ اچھے مصنف بن سکیں‘‘۔
این سی پی یو ایل کے سربراہ نے مزید کہا کہ نئی نسل ہی ملک کا مستقبل ہے اور اگر ان کی تخلیقی رہنمائی صحیح سمت میں کی جائے تو وہ نہ صرف زبان و ادب کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ قومی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں کشمیر یونیورسٹی کے اردو شعبہ نے کلیدی معاونت فراہم کی ہے ، جس پر انہوں نے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات اردو زبان کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کی لکھاریوں کو’ مسخ شدہ‘ تاریخ کو درست کرنے کی تلقین

Next Post

انٹرنیٹ کے دور میںکتابوں کی اہمیت اب بھی برقرار ہے: پردھان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پردھان کے ہاتھوں ہندوستانی علمی روایت پر مبنی نصابی کتاب کا اجرا

انٹرنیٹ کے دور میںکتابوں کی اہمیت اب بھی برقرار ہے: پردھان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.