ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی لکھاریوں کو’ مسخ شدہ‘ تاریخ کو درست کرنے کی تلقین

’نئی نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ہماری تہذیب معاشی طور پر خوشحال تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-03
in اہم ترین
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

(ندائے مشرق خبر)
سرینگر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز مصنفین سے اپیل کی کہ وہ تاریخ کو ازسرنو لکھنے پر غور کریں تاکہ وہ حقائق درست کیے جا سکیں جو ماضی میں مسخ کیے گئے تھے۔
وہ سری نگر میں نیشنل بْک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’چنار بْک فیسٹیول‘ سے خطاب کر رہے تھے۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ نئی نسل کو ہندوستان کی عظیم تہذیبی وراثت سے روشناس کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا’’نئی نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ہماری تہذیب معاشی طور پر خوشحال تھی اور دنیا بھر میں ادب، سائنس اور روحانیت کا مرکز تھی۔ قدیم ہندوستان دنیا کی تمدنی اور ثقافتی قیادت کرتا تھا۔ ہم نے دنیا کو سائنس، ریاضی، طب جیسے بے شمار علم عطا کیے، اور ہمیں اپنی اس تہذیبی، ادبی، سائنسی اور روحانی وراثت پر فخر ہونا چاہیے‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ’’ہمارے علم اور سائنس کی جڑیں ہمیشہ سے مضبوط رہی ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم نوآبادیاتی ذہنیت سے آزادی حاصل کریں۔ نئی نسل کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہماری وراثت عالمی سطح پر نمایاں رہی ہے، اور جو سائنسی علم ہم نے انسانیت کو دیا، وہ لازوال ہے‘‘۔
ایل جی سنہا نے ہندوستانی قدیم علم کے نظام کو دوبارہ زندہ کرنے اور اسے مرکزی دھارے کی تعلیم کا حصہ بنانے پر زور دیا۔انہوں نے نیشنل بْک ٹرسٹ سے اپیل کی کہ وہ نیلامت پوران، راج ترنگنی، اور کتھاسری تساگرہ جیسے کلاسیکی متون کو مختلف بھارتی زبانوں میں شائع اور ترجمہ کرے۔
سنہا کاکہنا تھا’’ان قدیم کتابوں کے علاقائی زبانوں میں ایڈیشنز کو بین الاقوامی کتاب میلوں میں نمایاں طور پر پیش کیا جائے تاکہ دنیا کو جموں و کشمیر کی انفرادی ادبی میراث سے روشناس کرایا جا سکے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کشمیری، پہاڑی، گوجری، ڈوگری، اردو اور پنجابی زبانوں کے مشہور ادب کو کتاب میلوں میں بھرپور انداز میں فروغ دیا جائے اور ان کا ترجمہ دیگر زبانوں میں کیا جائے تاکہ زیادہ وسیع قارئین تک رسائی ممکن ہو سکے۔
ایل جی کے مطابق’’کتابیں دنیا کی کھڑکی کھولتی ہیں۔ یہ ہمیں نئے خیالات، مختلف زاویہ ہائے نظر فراہم کرتی ہیں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔ چنار بْک فیسٹیول نئی نسل کو ہماری قیمتی ادبی وراثت سے جوڑے گا اور انہیں اپنے آباؤ اجداد کے علم و حکمت کو سنبھالنے اور فروغ دینے کی تحریک دے گا‘‘۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علمی، ثقافتی اور سائنسی احیاء کے دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک کی روحانی، سماجی اور جذباتی یکجہتی کو مضبوط کرنے میں مصنفین اور دانشوروں کا کردار کلیدی ہے۔
تقریب میں ’شاردا سَرَنی‘  شاردا رسم الخط کی پہلی قومی نمائش ‘ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ساتھ ہی ’جموں و کشمیر اور لداخ … صدیوں کا سفر‘ نامی کتاب کے کشمیری ترجمے کی رونمائی بھی کی گئی۔
اس موقع پر ’راشٹریہ ای پستکالیہ امرت کال کہانی نویسی مقابلے‘ کے فاتحین کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے چھ سال:جموں کشمیر میں تین سطحی مقامی جمہوری نظام قائم ہو گیا

Next Post

چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش

چنار بُک فیسٹول کا آغاز۔ پہلے ہی دن عوامی جوش و خروش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.