سرینگر//
مرکزی صحت وزارت نے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر انوپ بنرجی کو ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ یہ تقرری کنٹریکٹ بنیاوں پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انوپ بنرجی مسلح افواج سے۳۱ مارچ۲۰۲۲ کو سبکدوش ہوئے تھے۔
بنرجی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے۲جون کو افسران کو ہداہت دی کہ اونتی پورہ ایمس میں طلبہ کا پہلا بیچ اس سال کے دسمبر میں نکل جانا چاہیے جب کہ جموں ایمس کیلئے ستمبر ۲۰۲۳ تک مکمل کام کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ کہ ۲۰۱۶ میں جموں کے سانبہ اور کشمیر کے اونتی پورہ میں سرکار نے دو ایمس اداروں کو منظوری دی تھی تاہم ایمس اونتی پورہ میں کام بہت سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ وہیں عوام کے مطابق ایمس اونتی پورہ کی تکمیل سے وادی میں شعبہ طب میں انقلاب پیدا ہو گا۔