جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-18
in تازہ تریں
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدام میں جموں و کشمیر حکومت نے یاترا کے دونوں راستوں کو’نو فلائنگ زون‘قرار دیا ہے ۔
جموںکشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق شری امرناتھ یاترا کے پہلگام اور بالتل راستوں کو’نو فلائنگ زون‘قرار دیا ہے ۔
جنوبی کشمیر میں واقع۴۸کلومیٹر طویل روایتی پہلگام راستے یا وسطی کشمیر میں واقع۱۴کلومیٹر طویل بالتل کے راستے سے پوتر گھپا تک پہنچتے ہیں۔حکمنامے کے مطابق یہ پابندی تمام قسم کے فضائی آلات جن میں یو اے ویز، ڈرون، اور غبارے شامل ہیں، پر عائد ہے۔
ان سکیورٹی ہدایات کا اطلاق یکم جولائی سے ۱۰؍اگست تک ہوگا۔تاہم ن پابندیوں کا اطلاق طبی انخلاء، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، یا سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی نگرانی کی کارروائیوں پر نہیں ہوگا۔
امسال۳۸دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا ؍۳جولائی سے شروع ہوکر ۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
جموں کشمیر حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔یاترا کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ پرڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج مقصود الزماں نے گذشتہ روز ایک جامع سیکورٹی جائزہ لیا ۔
اس موقع پر تعیناتی حکمتِ عملی، نگرانی کے نظام،تیاریوں اور لاجسٹک انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کیلئے ۵۸۰نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً ۴۲ہزاراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے۴۲۴کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ ۸۰کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ’آپریشن سندور‘کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے ، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.