جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-18
in تازہ تریں
A A
کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

Visitors wait to enter the Betaab Valley after it was reopened, in Anantnag, J&K, Tuesday, June 17, 2025. J&K Lt Governor Manoj Sinha last week said the parks at tourist places, which were closed in view of security considerations after the Pahalgam terror attack, are being reopened in a phased manner to allow tourists to visit the destinations

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (آئی اے ٹی او) کے سکریٹری‘سنیل مشرا کا کہنا ہے کہ کشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر امن ماحول ہے اور سیکورٹی کے بھی اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔
مشرا نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سکریٹری نے کہا’’۲۲؍افراد پر مشتمل ہمارا ایک وفد جموں و کشمیر کے دورے پر ہے ، جو غیر ملکی سیاح ہندوستان کی سیر پر آتے ہیں ہم ان کے ساتھ ڈھیل کرتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’کشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم نے یہاں ایک رات پہلگام میں گذاری اور دو راتیں سری نگر میں گذاری یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں انفراسٹرکچر اچھا ہے اور ہی چیز ٹھیک ہے ‘‘۔
مشرانے کہا’’ہم نے یہاں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہر کوئی سیاحوں کا استقبال کرنے کیلئے پر جوش ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں واقعہ پیش آیا وہ انتہائی بد قسمت واقعہ ہے ایسے واقعے دنیا میں کسی بھی جگہ رونما ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’اہم بات یہ ہے کہ ایسے حالات میں انڈسٹری اور اسٹیک ہولڈرز کس طرح مضبوطی سے کھڑے رہ سکتے ہیں‘‘۔
سکریٹری نے کہا’’ہم جہاں جہاں بھی گئے ہر جگہ مثبت رسپانس ملا، کشمیر پر امن ہے اور سیکورٹی کے بھی اچھے انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا’’ہماری وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے ہمیں سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’تمام ٹور آپریٹرز خوش ہیں اور کشمیر میں سیاحت پھر سے بحال ہوگی‘‘۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سیاح یہاں آتے ہیں میڈیا کو چاہئے کہ وہ ان کو کور کرے کیونکہ اس سے شعبہ سیاحت کو کافی مدد ملے گی۔
مشرا نے کہا کہ ہم اپنے تمام اراکین کو ایک پریس ریلیز بھیجیں گے جو اس کو تمام ٹور آپریٹرز کے ساتھ شیئر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہ پیغام جائے گا کہ جموں و کشمیر محفوظ ہے اور سیاح یہاں پہلے کی طرح آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’سیاحوں نے بکنگس منسوخ کی تھیں لیکن اب جو حکومت نے بند سیاحتی مقامات کو دربارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے وہ ایک اچھی علامت ہے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاحت پوری طرح بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے ۔مسٹر مشرا نے کہا کہ ہم نے ایم ای اے کو لکھا ہے اور ڈی جی ٹورزم حکومت ہند سے بھی بات کی ہے کہ سفارتی سطح پر اقدام کئے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں سیاحوں کیلئے مزید کئی پارکوں کو دو بارہ کھول دیا گیا

Next Post

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.