نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 17,336 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 43362294 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5,24,954 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 196.77 کروڑ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13,71,107 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 88,284 ہے اورفعال معاملوں کی شرح 0.20 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,24,954 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 13029 مریض کووڈ سے پاک ہوئے ہیں۔ اب تک کل 4,27,49,056 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,01,659 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل 85.98 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مہاراشٹر میںفعال معاملوںکی تعداد 228 بڑھ کر 24,24,867 ہو گئی ہے اور مزید 4,989 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 77,77,480 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 147893 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 711 کے بڑھنے سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 25911 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3172 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 65 لاکھ 16 ہزار 772 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد 69 ہزار 924 ہو گئی ہے۔