ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کیرن سیکٹر میں جنگجوؤں نے کئی بار دراندازی کی کوششیں کیں‘جنہیں ناکام بنادیا گیا:فوجی کمانڈر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-24
in مقامی خبریں
A A
کیرن سیکٹر میں جنگجوؤں نے کئی بار دراندازی کی کوششیں کیں‘جنہیں ناکام بنادیا گیا:فوجی کمانڈر

SRINAGAR, JUN 23 (UNI):- Commander Tapas Kumar Mishra of Army’s 268 Infantry Brigade who briefed selected media persons about the situation along Line of Control . UNI PHOTO-66U (With Story)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

کیرن//
کپوارہ کے کیرن سیکٹر کے فخریاں پاس کی حفاظت پر مامور فوج کی۲۶۸ویںانفنٹری بٹالین کے بریگیڈئیر تپس کمار مشرا کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال گذشتہ کے ماہ فروری میں جنگ معاہدے پر عمل در آمد پراتفاق کے بعد ہمارے علاقے میں اس معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔
مشرا نے کہا کہ اس دوران جنگجوؤں نے در اندازی کرنے کی کوششیں کیں لیکن ان کو ناکام بنا دیا گیا۔
بریگیڈئیر کا کہنا تھا کہ انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق سر حد پار لانچنگ پیڈس پر جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
مشرانے ان باتوں کا اظہار یہاں صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’گذشتہ پندرہ سولہ مہینوں سے ایل او سی پر جنگ بندی برابر قائم ہے اور ہمارے علاقے میں اس دوران خلاف ورزی کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مکمل نظم و ضبط پر کار بند ہیں۔
بریگیڈئیر نے کہا کہ سر حد پر جنگ بندی ہو یا نہ ہو ہم سرحد کی حفاظت کیلئے ہمیشہ مستعد و چوکنا رہتے ہیں۔
جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی حفاظت کے لئے کثیر السطحی سیکورٹی تعینات رہتی ہے ۔
فوجی کمانڈر نے کہا کہ۲۶۸ویںانفنٹری بریگیڈ کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے۵۵کلو میٹروں کی نگرانی کرتی ہے اور در اندازی کی کوششوں کو روکنے کیلئے کثرالسطحی سکیورٹی تعینات ہے ۔
مشرا نے کہا’’کچھ تعیناتی جسمانی ہے جبکہ کچھ الیکٹرانک ہے ، جوانوں، مشینری اور نگرانی کا ایک بہترین مجموعہ ہے جس سے علاقے میں صفر در اندازی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’در اندازی کی کچھ کوششیں ہوئیں لیکن ان کو نا کام بنا دیا گیا‘‘۔
بریگیڈئیر نے کہا کہ ہمارے علاقے میں جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی کوششیں ہوئیں لیکن ان کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق سر حد پار لانچنگ پیڈس پر جنگجو موجود ہیں جو در اندازی کرنے کے تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
مشرا کا کہنا تھا کہ وادی میں چھوٹے بڑے ہتھیار پائے جاتے ہیں لیکن ہمارے علاقے سے اب تک کسی قسم کی کوئی در اندازی نہیں ہوئی۔
فوجی پورٹرس کے بارے میں پوچھے جانے پر مشرا نے کہا کہ جب بھی کسی کو فوج میں بھرتی کیا جاتا ہے یا نوکری دی جاتی ہے تو اس کی باقاعدہ ویری فکیشن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے ۔
بریگیڈئیر کا کہنا تھا کہ پورٹرس کو اگر کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچتا ہے تو ان کے معاوضے کا بھی ایک سسٹم موجود ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس علاقے میں موسمی حالات خراب رہتے ہیں اور موسم سرما کے دوران صورتحال زیادہ سنگین ہوتی ہے لیکن سرحد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آپریشنز انجام دینے میں کبھی کوئی مسجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کاپاکستان اور چین کے پاس ’غیر قانون قبضے‘ کے علاقوں کو واپس لانے کا عہد

Next Post

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے ۳۸ نئے مثبت معاملات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے ۳۸ نئے مثبت معاملات درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.